رسالت و نبوت

توہین رسالت کے بعد بھی فیس بُک کو استعمال کرنا

فتوی نمبر :
11583
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / رسالت و نبوت

توہین رسالت کے بعد بھی فیس بُک کو استعمال کرنا

ان لوگوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جو کہتے ہیں کہ عید میلاد النبی حرام ہے اور وہ ’’فیس بک‘‘ استعمال کرنے سے سمجھوتا نہیں کرتے، میں بریلوی نہیں ہوں، لیکن میرے علم کے مطابق ’’فیس بک‘‘ نبیﷺ سے اہم نہیں ہے، لیکن میرے دوست اس کو استعمال کرتے ہیں اور وہ اس کو چھوڑنا نہیں چاہتے، لیکن میرا ذہن اس کو تسلیم نہیں کرتا، میں سوچتا ہوں کہ کفر کچھ اور کرے گا جیسا وہ ابھی کر رہے ہیں قرآن کے متعلق، میں معذرت چاہتاہوں میری انگلش اچھی نہیں ہے، میں انٹرنیٹ کی معاشرت کے خلاف ہوں، اس کو ختم کرنے کی طاقت نہیں ہے، میں اپنے دوستوں سے ناراض ہوں کہ وہ نعت سنتے ہیں اور خود کو عاعشقِ رسول کہتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

غیرتِ ایمانی وحمیتِ اسلامی اور عشق نبی کریمﷺ کا تقاضہ تو یہی ہے کہ ’’فیس بک‘‘ اور اس طرح کی وہ تمام سائٹس جو توہین رسالت کا ارتکاب کرچکی ہیں یا کرتی رہتی ہیں، ان کا استعمال نہ کیا جائے، اور دیگر مسلمانوں کو بھی اس سے روکا جائے، تاہم اگر کوئی شخص ’’فیس بک‘‘ کے جائز پروگراموں کو دیکھتاہے اور جائز امور کیلیے اس کو استعمال کرتاہے تو اس کا یہ فعل شرعاً ناجائز بھی نہیں، اس لیے سائل کے دوست اگر ’’فیس بک‘‘ کے جائز پروگراموں کو دیکھتے ہوں، یا باطل لوگوں کے جواب کیلیے استعمال کرتے ہوں تو سائل کو اس پر ناراض نہیں ہونا چاہیے، اس طرح جن نعتوں میں کفریہ اور شرکیہ یا دیگر غلط امور پر مبنی اشعار ومضامین نہ ہوں کا سننا سنانا بھی جائز ہے، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الفتاوی الشامية: تحت (قوله فبعد العصر إلخ) (ٳلی قوله) أقول: وهذا يفيد أن آلة اللھو ليست محرمة لعينها، بل لقصد اللھو منها، إما من سامعها، أو من المشتغل بها وبه تشعر الإضافة ألا ترى أن ضرب تلك الآلة بعينها حل تارة وحرم أخرى باختلاف النية بسماعها والأمور بمقاصدها اھ (۶/۳۵۰)۔
وفیه ٲیضا: تحت (قوله: تکرہ الخ)(ٳلی قوله) واعلم أن ما كان حراما من الشعر ما فيه فحش أو هجو مسلم أو كذب على الله تعالى أو رسوله - صلى الله عليه وسلم - أو على الصحابة اھ (۶/۳۵۰) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 11583کی تصدیق کریں
0     970
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انبیاء سے خطاء اجتہادی ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد تمام انسانیت امت رسول ہیں یا صرف مسلمان ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • دعوتِ دین اور اقامتِ دین میں فرق اور حضورؐ کی بعثت کا مقصد

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام کو باضابطہ نبوت چالیس سال کی عمر میں ملی

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • درست عقیدہ کے ساتھ ’’یامحمد‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 1
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانا بدعت ہے تو اس دن سیرت کے جلسے کرنا کیسے جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • حدیث اور وحی میں فرق نیز کیا نبی علیہ السلام کو غیب کا علم تھا؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • توہین رسالت کے بعد بھی فیس بُک کو استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • گستاخِ رسولؐ کی توبہ کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • کیا کفار بھی آپ علیہ السلام کے امتی ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام نور ہیں یا بشر؟ اور کیاآپ علیہ السلام اللہ کے نور سے پیدا شدہ ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • یہ کہناکہ حضورؐ لوگوں سے ، پرانے قصے سن کر بطورِ قرآن پیش کر تے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • غسل کرتے وقت ستر کا ڈھانپنا-وسیلہ کی حقیقت-شرک اور کفر کیا ہے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • امت کے اعمال کا حضور کے سامنے پیش کیے جانے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپﷺ کے لیے ’’حضور‘‘ کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • انبیاء علیہم الصلوۃ و السلام کی تعداد کی تعیین کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • بشریتِ رسولؐ کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • محفلِ میلاد میں حضورؐ کی آمد کا عقیدہ رکھنااور اس بناء پر کھڑا ہونا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات