رسالت و نبوت

عقیدہ حیات النبی ﷺ

فتوی نمبر :
11615
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / رسالت و نبوت

عقیدہ حیات النبی ﷺ

عقیدہ حیات النبیﷺ کیا ہے؟ اس عقیدے کو نہ ماننے والے کے پیچھے نماز ہوجائے گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اہلِ سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ نبی کریمﷺ اپنے روضہ اطہر میں حیات ہیں اور ااپﷺ کی یہ حیات مثل دنیاوی حیات، بلکہ اس سے اعلیٰ وارفع ہے، اس لیے حدیث مبارکہ کی رو سے جو شخص روضہ اطہر کے پاس آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام پر درود پڑھتاہے تو آپ علیہ السلام اس کو بذاتِ خود سنتے ہیں اور جوب بھی دیتے ہیں اور جو شخص دور سے درود پڑھتاہے تو اللہ رب العزت فرشتوں کے ذریعے آپﷺ تک پہنچاتے ہیں اور جو شخص اس کے خلاف عقیدہ رکھے وہ اہلِ سنت والجماعت سے خارج وبدعتی ہے جس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ ہے، اس لیے امام موصوف کو چاہیے کہ اپنے اعتقادات کو موافقِ اہل سنت والجماعت کے بنائے تاکہ نماز جیسی اہم عبادت کراہت سے نکل سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

في مشکاۃ المصابیح: عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من صلى علي عند قبري سمعته ومن صلى علي نائيا أبلغته» اھ (ص:۸۷)۔
وفیه ٲیضا: وعنٲبي ھریرۃ قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «لا تجعلوا بيوتكم قبورا ولا تجعلوا قبري عيدا وصلوا علي فإن صلاتكم تبلغني حيث كنتم» . رواه النسائي اھ (ص:۸۶)۔
وفیه ایضا: وعن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن لله ملائكة سياحين في الأرض يبلغوني من أمتي السلام» . رواه النسائي والدارمي اھ (ص:۸۶)۔
وفي رسائل ابن عابدین: ثم ظاھرہ ٲن المنع ھنا (في الوراثة)لانتفاء الشرط، وھو إما عدم وجود الوارث بصفة الوارثية کما اقتضاہ الحدیث، وٳما عدم موت المورث بناءا علی ٲن الٲنبیاء احیاء في قبورھم کما ورد في الحدیث اھ (۲/۲۰۲)۔
وفي المھند علی المفند في جواب السؤال الخامس: عندنا وعند مشائخنا حضرۃ الرسول ۔ صلی اللہ علیه وسلم ۔ حي في قبرہ الشریف، وحیاته ۔ صلی اللہ علیه وسلم ۔ دنیوية من غیر تکلیف، وھي مختصة به ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ وبجمیع الأنبیاء ۔ صلوات اللہ علیھم ۔ (ٳلی قوله)قال الشیخ تقي الدین السبکي حیاة الأنبیاء والشھداء في القبر کحیاتھم في الدنیا، ویشھد له صلاۃ موسی ۔ علیھم السلام ۔ في قبرہ، فإن الصلاة تستدعي جسدا حیا، ٳلی آخر ماقال فثبت بھذا ٲن حیاته دنیوية برزخية، لکونھا في عالم البرزخ اھ (عقائد علماء دیوبند اور حسام الحرمین: ص: ۲۲۱)۔
وفي مشکاۃ المصابیح: وعن أبي الدرداء قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أكثروا الصلاة علي يوم الجمعة فإنه مشهود تشهده الملائكة وإن أحدا لن يصلي علي إلا عرضت علي صلاته حتى يفرغ منها» قال: قلت: وبعد الموت؟ قال: «إن الله حرم على الأرض أن تأكل أجساد الأنبياء فنبي الله حي يرزق» . رواه ابن ماجه اھ (ص:۱۲۱) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حبیب اللہ قاسم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11615کی تصدیق کریں
0     1299
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انبیاء سے خطاء اجتہادی ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد تمام انسانیت امت رسول ہیں یا صرف مسلمان ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • دعوتِ دین اور اقامتِ دین میں فرق اور حضورؐ کی بعثت کا مقصد

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام کو باضابطہ نبوت چالیس سال کی عمر میں ملی

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • درست عقیدہ کے ساتھ ’’یامحمد‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 1
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانا بدعت ہے تو اس دن سیرت کے جلسے کرنا کیسے جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • حدیث اور وحی میں فرق نیز کیا نبی علیہ السلام کو غیب کا علم تھا؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • توہین رسالت کے بعد بھی فیس بُک کو استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • گستاخِ رسولؐ کی توبہ کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • کیا کفار بھی آپ علیہ السلام کے امتی ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام نور ہیں یا بشر؟ اور کیاآپ علیہ السلام اللہ کے نور سے پیدا شدہ ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • یہ کہناکہ حضورؐ لوگوں سے ، پرانے قصے سن کر بطورِ قرآن پیش کر تے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • غسل کرتے وقت ستر کا ڈھانپنا-وسیلہ کی حقیقت-شرک اور کفر کیا ہے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • امت کے اعمال کا حضور کے سامنے پیش کیے جانے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپﷺ کے لیے ’’حضور‘‘ کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • انبیاء علیہم الصلوۃ و السلام کی تعداد کی تعیین کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • بشریتِ رسولؐ کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • محفلِ میلاد میں حضورؐ کی آمد کا عقیدہ رکھنااور اس بناء پر کھڑا ہونا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات