آج سے پہلے میرا دل اکثر اوقات اللہ اور اسلام کے بارے میں سوچتا رہتا تھا، لیکن اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اللہ کا خوف میرے دل میں نہیں ہے، میں نے پڑھا ہے کہ ”اگر کوئی مسلسل دو جمعہ تک دعا نہیں کرتا تو اس کا دل ناپاک ہو جاتا ہے“ (گنا ہوں سے بھر جاتا ہے)، میں اس سے کس طرح چھٹکارا حاصل کروں اور کیا چیز پڑھوں؟
میرے دل میں اب بھی کسی جگہ تھوڑا سا اللہ پر یقین موجود ہے، میں پہلے ایک بینک میں کام کر رہا تھا، لیکن حال ہی میں بینک چھوڑ دیا ہے، کیا یہ میری نوکری (بینک) کیوجہ سے ہے کہ میں صحیح راستے سے دور ہو گیا ہوں اور اللہ مجھ سے ناراض ہے؟ مہر بانی فرما کر رہنمائی فرمائیں۔
سائل کو چاہیے کہ اللہ سے نا اُمید نہ ہو اور اپنے گناہوں پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کرے۔
جبکہ بینک کی نوکری اگر نا جائز بھی ہو، تب بھی جب چھوڑ دی گئی تو ایک گناہ سے چھٹکارہ مل گیا، اب بلاوجہ شکوک و شبہات میں پڑھ کر اپنا وقت ضائع نہ کرے۔
کما في سنن أبي داود: عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: (جاءه ناس من أصحابه فقالوا: يا رسول الله! نجد فی أنفسنا الشيء نعظم أن نتكلم به، أو الكلام به، ما نحب أن لنا وأنا تكلمنا به، قال: أوقد وجدتموه؟ قالوا: نعم، قال: ذاك صريح الإيمان)اھ (2/349)