رسالت و نبوت

درست عقیدہ کے ساتھ ’’یامحمد‘‘ کہنا

فتوی نمبر :
13958
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / رسالت و نبوت

درست عقیدہ کے ساتھ ’’یامحمد‘‘ کہنا

السلام علیکم ! کیا یا رسول اللہ پڑھنا گناہ ہے ؟ اگر بندہ کا عقیدہ ٹھیک ہو اور وہ "یا محمد " پڑھے تو اس بارے میں کیا حکم ہے ؟مہربانی کرکے تفصیل سے آگاہ فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس بارے میں تھوڑی سی تفصیل ہے، وہ یہ کہ رسول اللہ ﷺ کیلیے ندائیہ کلمات استعمال کرنے کی مختلف صورتیں ہیں، جن کا حکم بھی جدا ہے:
(۱) تخیل میں پکارنا، جیسے شعراء مختلف چیزوں کو خطاب کرتے ہیں، مگر کسی کا یہ عقیدہ نہیں ہوتا کہ ان کا مخاطب ان کی بات کو سنتا اور اس کا جواب دیتا ہے۔
(۲) فرطِ محبت میں پکارنا جبکہ واقعۃً ندا مقصود نہ ہو۔
(۳) ’’الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ‘‘ اس نیت سے پڑھنا کہ اللہ تعالیٰ کے فرشتے اس درود کو بارگاہِ اقدس میں پہنچادیں گے۔
یہ تینوں صورتیں شرعاً جائز ہیں، بشرطیکہ اس کے فعل سے کسی دوسرے کا عقیدہ خراب ہونے کا اندیشہ نہ ہو اور ان میں کسی صورت کا مرتکب مشرک بھی نہیں، جبکہ آپ ﷺ کے حاضر و ناظر ہونے کے عقیدے کے ساتھ ’’یا محمد‘‘ کہنا یا صیغہ ندا کے ساتھ درود پڑھنا، جیسا کہ اس دور کے فرقہ مبتدعہ بریلویہ کا عقیدہ ہے، شرعاً ناجائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی المشکوة: عن ابی هریرة قال قال رسول اللہ من صلی علی عند قبری سمعت، ومن صلی علی نائیا ابلغته اه (ج1، ص87)
وفی سنن الدارمي: عن عبد الله بن مسعود، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن لله ملائكة سياحين في الأرض يبلغوني عن أمتي السلام» (3/ 1826)
وفی سنن النسائي: عن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن لله ملائكة سياحين في الأرض يبلغوني من أمتي السلام» (3/ 43)
وفی المرقات المفاتیح: (من امتی السلام) اذا سلموا علی قلیلًا او کثیرًا وهذا لخصوص من بعد عن حضوة مرقده المنور ومضجعه المطهر۔ الخ (ج2، ص340) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عزیز الحق سیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 13958کی تصدیق کریں
1     1826
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انبیاء سے خطاء اجتہادی ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد تمام انسانیت امت رسول ہیں یا صرف مسلمان ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • دعوتِ دین اور اقامتِ دین میں فرق اور حضورؐ کی بعثت کا مقصد

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام کو باضابطہ نبوت چالیس سال کی عمر میں ملی

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • درست عقیدہ کے ساتھ ’’یامحمد‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 1
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانا بدعت ہے تو اس دن سیرت کے جلسے کرنا کیسے جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • حدیث اور وحی میں فرق نیز کیا نبی علیہ السلام کو غیب کا علم تھا؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • توہین رسالت کے بعد بھی فیس بُک کو استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • گستاخِ رسولؐ کی توبہ کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • کیا کفار بھی آپ علیہ السلام کے امتی ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام نور ہیں یا بشر؟ اور کیاآپ علیہ السلام اللہ کے نور سے پیدا شدہ ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • یہ کہناکہ حضورؐ لوگوں سے ، پرانے قصے سن کر بطورِ قرآن پیش کر تے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • غسل کرتے وقت ستر کا ڈھانپنا-وسیلہ کی حقیقت-شرک اور کفر کیا ہے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • امت کے اعمال کا حضور کے سامنے پیش کیے جانے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپﷺ کے لیے ’’حضور‘‘ کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • انبیاء علیہم الصلوۃ و السلام کی تعداد کی تعیین کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • بشریتِ رسولؐ کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • محفلِ میلاد میں حضورؐ کی آمد کا عقیدہ رکھنااور اس بناء پر کھڑا ہونا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات