مباحات

گیمنگ زون کھولنے کا حکم

فتوی نمبر :
14100
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

گیمنگ زون کھولنے کا حکم

میں اپنا کام کرنا چاہتا ہوں جس میں موبائل ، ایزی لوڈ، فوٹو اسٹیٹ مشین کمپیوٹر، ہارڈویئر ، ریپیرنگ، اسٹیشنری وغیرہ، کیا کمپیوٹر گیمنگ زون بھی اس کے ساتھ کھول سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور گیمز اگر ناجائز امور پر مشتمل نہ ہو، تو اس کی اگر چہ گنجائش ہے، مگر لایعنی فضولیات پر مشتمل ہونے کی وجہ سے احتراز بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکوٰۃ المصابیح: عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ» . رَوَاهُ مَالك وَأحمد (3/1361 رقم الحدیث 4839 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز علی نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14100کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات