مباحات

نماز کے بعد جائے نماز کا کونا فولڈ کر دینا

فتوی نمبر :
14238
| تاریخ :
2011-12-29
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

نماز کے بعد جائے نماز کا کونا فولڈ کر دینا

اکثر لوگ نماز کے بعد جائے نماز کا کونا فولڈ کر دیتے ہیں، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے یا غلط ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایسا کرنا شرعاً جائز ہے اور ضرورت پوری ہونے پر اس کو مکمل طور پر لپیٹ بھی سکتے ہیں،مگر کسی غلط اعتقاد کے ساتھ اس کو لازم سمجھنا کہ اگرنہیں لپیٹا تو اس پر شیطان نماز پڑھےگا , درست نہیں، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی أغلاط العوام (ص: ۶۴) مؤلفه حضرت تھانویؒ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عطاء الرحمن عبد الرحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14238کی تصدیق کریں
0     561
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات