السلام علیکم!
۱۔ کیا خواتین بغیر گھنگروں کے پازیب پہن سکتی ہیں اور اس میں نماز ادا کر سکتی ہے؟
۲۔ قضاءِ عمری کی جو نمازیں ادا کرنا واجب ہے ، اس کا حساب عمر کے کس حصے سے لگانا ہوگا ، کیونکہ نماز تو سات سال کی عمر میں فرض ہوتی ہے تو قضاءِ عمری سات سال کے حساب سے ادا کرنی ہونگی؟
۱۔ جی ہاں! پہن سکتی ہیں اور اس میں نماز ادا کرنا بھی جائز ہے۔
۲۔ نماز سات سال کی عمر سے نہیں ، بلکہ زمانۂ بلوغ سے فرض ہوتی ہے ، اور اسی وقت سے نمازوں کا حساب ہوگا ، جبکہ احادیث میں بچے کو سات سال کی عمر سے نمازیں شروع کرانے کا حکم محض عادت ڈلوانے کی غرض سے ہے۔
فی اعلاء السنن : یجوز للنساء لبس انواع الحلی کلها من الذھب و الفضة و الخاتم و الحلقة و السوار و الخلخال و الطوق و العقد و التعاوید و القلائد و غیرها اھ (۱۷/ ۲۹۳)۔
و فی الدر المختار : (هي فرض عين على كل مكلف) (1/ 351)۔
و فی حاشية ابن عابدين : ثم المكلف هو المسلم البالغ العاقل و لو أنثى أو عبدا . (1/ 352)۔