(۱) دعوتِ دین اور اقامتِ دین میں کیا فرق ہے؟ اور کیا یہ فرائض میں شامل ہے؟ دونوں میں سے فوقیت کس کو حاصل ہے؟
(۲) ہمارے نبی حضرت محمدﷺ کا مقصدِ بعثت کیا تھا؟
(۳) کیا تنظیم اسلامی (ڈاکٹر اسرار احمد) میں بیعت کے ذریعے شامل ہونا درست ہے جس کے تحت یہ تنظیم انسانوں کے جملہ انفرادی اور اجتماعی فرائض کے انجام دینے میں ممد و معین ہوگی؟
(۴) کیا علماء کرام ڈاکٹر اسرار احمد کے دینی فرائض کے تقاضے کے تصور سے متفق ہیں؟
(۱) دعوتِ دین سے مراد احکامِ دین کا پھیلانا، اور اقامتِ دین سے مراد ان کا نفاذ ہے اور دونوں ہی اپنی جگہ اہم ہیں۔
(۲) جبکہ آپ ﷺ کی بعثت کے کئی مقاصد ہیں، جن کا حاصل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام جو انسانیت کی اصلاح و فلاح و بہبود کیلیے ہے، اس کی تعلیم لے کر معاشرہ کی راہنمائی کریں اور لوگوں کو مکارمِ اخلاق سے آراستہ کریں اور معارف و مزامیر اور برے اخلاق سے لوگوں کو بچائیں اور اس دین کو تمام ادیانِ باطلہ پر غالب کردیں۔
(۳،۴) اس سلسلہ میں درجِ ذیل رسائل کا مطالعہ مفید رہے گا:
نام کتاب ومؤلفہ
۱۔ تجدد پسندوں کے افکار۔
حضرت مولانا یوسف لدھیانوی شہیدؒ
۲۔ ڈاکٹر اسرار احمد کے افکار و نظریات
ڈاکٹر مفتی عبد الواحد صاحب دامت برکاتہم۔ واللہ اعلم بالصواب!
آپ علیہ السلام نور ہیں یا بشر؟ اور کیاآپ علیہ السلام اللہ کے نور سے پیدا شدہ ہیں؟
یونیکوڈ رسالت و نبوت 0