میرے پڑوسی اکثر بے نمازی ہیں، بار بار اُن کو دعوت دی جاتی ہے، لیکن وہ پھر بھی نماز نہیں پڑھتے، کیا ان کی وجہ سے ہم پر بھی اللہ کی ناراضگی ظاہر ہو سکتی ہے؟ ان حضرات کے لیے کوئی وظیفہ بھی بتائے۔
سائل کو چاہیے کہ موقع مناسبت سے ان کو نماز کے فضائل سنا کر دعورت دیتا رہے اور ان کو اپنے سے متنفر نہ کرے ان شاء اللہ دعوت کی برکت سے وہ وبال سے محفوظ رہیں گے۔
قال اللہ تعالیٰ: ﴿ادْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ﴾ (النحل: 125٩)