احکام نماز

نماز میں نبی اکرمﷺ کا خیال آنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
21390
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / احکام نماز

نماز میں نبی اکرمﷺ کا خیال آنا کیسا ہے؟

نماز میں حضورﷺ کا خیال آنا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نماز میں نبی کریمﷺ کا خیال خصوصاً درود شریف کے دوران آنا ایک فطری اور لازمی امر ہے، اس کی وجہ سے نماز کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، البتہ نماز میں آپﷺ یا کسی بھی ماسوا اللہ کا ایسا تصور جمانا کہ نماز اور اللہ سے بالکل غفلت ہو جائے، اور آدمی انہی میں گم ہو کر رہ جائے، جسے اہلِ تصوف ’’شغل برزخ‘‘ سے تعیبر کرتے ہیں، درست نہیں، اس لیے اس سے احتراز لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد اللہ اسلم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 21390کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات