میں KSA میں رہتا ہوں، اور میری عمر 44 سال ہے،میں اپنی فیملی کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں ،برائے مہربانی مجھے کوئی ایسی دعا بتادیں کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ اکھٹے رہ سکوں ، میں بیوی کے ویزے کی طاقت نہیں رکھتا ، برائے مہربانی مجھے کوئی دعا بتا دیجئے کہ میرا یہ مسئلہ حل ہو جائے ۔
اگر اتنی آمدن نہ ہو کہ وہ بیوی بچوں کو اپنے ساتھ رکھ سکے، اور کام سے چھٹی بھی طویل مدت کے بعد ملتی ہو، اور اس وقفے کے دوران بیوی بچوں کے لئے بھی پریشانی کا باعث ہوتا ہوتو ایسی صورت میں سائل کو چاہیئے کہ اپنے ملک میں رہ کر بقدرِ ضرورت آمدن والا کام ہی کرلے ،جبکہ کام کی بہتری کے لئے نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ مغرب کے بعد سورۃ الواقعہ پڑھ کر دعا کرے، ان شاء اللہ بہت ہی جلد بہتری کی صورتیں قائم ہو جائے گی۔