مباحات

زیر ناف بالوں کی صفائی کے لیے مرد کریم کا استعمال کرسکتے ہیں ؟

فتوی نمبر :
17206
| تاریخ :
2012-10-01
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

زیر ناف بالوں کی صفائی کے لیے مرد کریم کا استعمال کرسکتے ہیں ؟

میرا سوال یہ ہے کہ زیرِ ناف بالوں کی صفائی کے لئے کیا مرد بال صاف کرنے والی کریم استعمال کرسکتا ہے؟ اور اسی طرح کیا عورت زیرِ ناف بالوں کی صفائی کے لئے بلیڈ استعمال کرسکتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مردوں کے لئے زیرِ ناف بال بلیڈ وغیرہ سے صاف کرنا اور عورتوں کے لئے اکھاڑنا مستحب ہے ،تاہم اگر مرد پاؤڈر اور عورت بلیڈ استعمال کرلے تو یہ بھی جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: (قوله ويستحب حلق عانته) قال في الهندية ويبتدئ من تحت السرة ولو عالج بالنورة يجوز كذا في الغرائب وفي الأشباه والسنة في عانة المرأة النتف
اھ (6/406)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 17206کی تصدیق کریں
0     1138
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات