رات کو مباشرت کے بعد ناپاکی کی حالت میں اپنے بچے کو دودھ پلایا جا سکتا ہے ؟ اگر ہاں تو کیا صرف ایک بار پلا سکتے ہیں یا اس سے زیادہ بھی پلا سکتے ہیں؟
جی ہاں! جنابت کی حالت میں بچے کو دودھ پلانا جائز اور درست ہے، چاہے ایک بار پلایا جائے یا ایک سے زائد بار اس میں کوئی حرج نہیں۔
ففي سنن الترمذي: باب ما جاء في مؤاكلة الحائض وسؤرها: عبد الرحمن بن مهدي، قال: حدثنا معاوية بن صالح، عن العلاء بن الحارث، عن حرام بن حكيم، عن عمه عبد الله بن سعد، قال: سألت النبي صلى الله عليه وسلم عن مواكلة الحائض؟ فقال: واكلها (إلی قوله) وهو قول عامة أهل العلم: لم يروا بمواكلة الحائض بأسا اھ (1/ 197)
وفي حاشية ابن عابدين: ولا يكره طبخها ولا استعمال ما مسته من عجين أو ماء أو نحوهما اھ (1/ 292)واللہ اعلم