السلام علیکم !
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ مرد کا جسم کے بالوں کو صاف کرنا کیسا ہے ، جائز ہے یا نہیں؟ میں ویٹ لفٹنگ کرتا ہوں ، کیا میں اپنے جسم سے بالوں کو صاف کر سکتا ہوں؟ اگر میں اپنے جسم سے بال صاف کرتا ہوں تو کیا میں گناہ گار تو نہیں ہوں گا؟ مہربانی فرما کر میرے ای میل کا جواب دیں۔والسلام۔
مرد کے لئے جسم کے زائد بالوں کے علاوہ بالوں کا صاف کرنا اگرچہ درست ہے ، مگر خلافِ ادب ہونے کی وجہ سے اچھا نہیں۔
کما فی الفتاوی الھندیة : و فی حلق شعر الصدر والظھر ترک الأدب اھ (5/358)۔