معاشی اسکیمز

مختلف ممالک کی کرنسیوں کاکمی زیادتی اور ادھار کے ساتھ تبادلہ کرنا

فتوی نمبر :
24567
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

مختلف ممالک کی کرنسیوں کاکمی زیادتی اور ادھار کے ساتھ تبادلہ کرنا

مولانا صاحب کیا فرماتے ہیں علماءِ دین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید اور بکر دو کاروباری حضرات ہیں، وہ اپنا کاروبار کچھ اس طرح کرتے ہیں کہ مثلاً زید کو اپنی کاروبار کی ترقی کے لئے پیسے کی ضرورت ہے، وہ بکر سے پیسے کا مطالبہ کرتا ہے، بکر مارکیٹ سے دراہم خرید کر زید پر کچھ منافع کے ساتھ فروخت کرتا ہے، زید کی خواہش کے مطابق وہ ٹوٹل رقم ماہانہ قسطوں کے حساب سے ادا کرے گا ،کیونکہ قسط میں ان کو آسانی ہو گی۔ کیا یہ سوداشریعت میں جائز ہے؟ مثال کے طور پر بکر ایک لاکھ روپے پر چار ہزار دراہم خرید کر زید پر ایک لاکھ ستائس ہزار روپے پر فروخت کرتا ہے، زید نے دراہم قبول کیے اور خوش بھی تھا، لیکن اس نے بکر سے مطالبہ کیا کہ میرے لئے قسط مقرر کریں , میں ماہانہ تین ہزار روپے ادا کروں گا۔ اس طرح زید ایک لاکھ ستائیس ہزار روپے ماہانہ تین ہزار قسط کے حساب سے ادا کرتا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ رقم پوری ہو جائے۔ کیا یہ سودا جائز ہے ؟ جنس مختلف ہو تو ہم ایک چیز کو قسطوں پر زیادہ قیمت پر فروخت کر سکتے ہیں؟ کیا دراہم اور روپے مختلف جنس نہیں؟ اس میں تفاضل کا کیا حکم ہے ؟ اور قسط کا کیا حکم ہیں ؟ مندرجہ بالا سودے میں بکر اگر در اہم کے بجائے موٹر کار خریدے اور پھر زید پر ایک لاکھ ستائیس ہزار روپے پر قسطوں کے حساب سے فروخت کر دے، تو زید کا اصل مقصد روپے ہے جو وہ کاروبار میں لگانا چاہتا ہے موٹر نہیں، لہٰذا اس صورت میں وہ اگر موٹر کی جگہ دراہم خریدیں تو اس صورت میں زید کو کرنسی تبدیل کرنے میں آسانی ہے بجائےیہ کہ وہ موٹر کار خریدے لہٰذا دراہم کی صورت میں تفاضل اور قسط کا کیا حکم ہے؟ مسئلے کی تفصیلی وضاحت فرمائیں۔ بہت شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مختلف ممالک کی کرنسیاں مختلف اجناس شمار ہوتی ہیں، ان کے درمیان کمی زیادتی اور ادھار کے ساتھ تبادلہ جائز ہے، چنانچہ چار ہزار دراہم کو ایک لاکھ ستائیس ہزار روپے کے بدلے نقد اور ادھار قسطوں پر بیچنا جائز ہے، اس طرح موٹر کار خرید کر ادھار قسطوں پر فروخت کرنا بھی جائز ہے ،بشرطیکہ ادھار فروخت کرنے کی صورت میں شرائط فاسدہ نہ لگائی جائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في المبسوط للسرخسي: وإذا اشترى الرجل فلوسا بدراهم ونقد الثمن، ولم تكن الفلوس عند البائع فالبيع جائز؛ لأن الفلوس الرائجة ثمن كالنقود، وقد بينا أن حكم العقد في الثمن وجوبها ووجودها معا، ولا يشترط قيامها في ملك بائعها لصحة العقد كما يشترط ذلك في الدراهم والدنانير اھ (14/ 24) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عثمان ذوالنورین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 24567کی تصدیق کریں
0     535
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات