مباحات

کاروبار کے لئے متبرک ناموں کا انتخاب کرنا

فتوی نمبر :
2660
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

کاروبار کے لئے متبرک ناموں کا انتخاب کرنا

کیا فر ماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کچھ لوگ اسلامی ناموں کو اپنے تجارتی مقاصد کے کے لیے استعمال کرتے ہیں جیسے بسم الله سنٹری سٹور یا مکہ یا مدینہ ویلڈنگ ورکس کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی کمپنی یا ادارے وغیرہ کے مالکان نے اس ادارے وغیرہ کا نام مذکور متبرک کلمات پر مشتمل اگر محض تبر کًا یا موجودہ غیر مسلم اور اداروں سے علیحدگی پر دلالت کرنے کے لیے رکھا ہو اور اس ادارے یا کمپنی وغیرہ میں انجام دیئے جانے والے امور بھی شرعاً جائز اور مباح ہوں تو ایسی صورت میں اسی کمپنی وغیرہ کا مذکور قسم پر مشتمل کلمات کے ساتھ نام رکھنے میں شرعا کوئی حرج نہیں بلاشبہ رکھ سکتے ہیں۔ ورنہ ان سے احتراز چاہیے۔ واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 2660کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات