۱۔ بغیر لائسنس کے ڈائیورنگ کرنا گناہ ہے یا نہیں بندہ ڈائیور ہو صرف لائسنس اس کے ساتھ نہ ہو۔
۲۔ وه شخص جس کے ساتھ ٹیکسی کا پرمٹ نہ ہو اس كا اپنی گاڑی پر سواری لے جانا ٹھیک ہے یا نہیں؟ اور حاصل ہونے والی آمدنی جائز ہے یا نہیں؟
۳۔ اگر بغیر لائسنس کے ٹیکسی کی آمدنی حلال ہے اور یہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے تو قانون کے خلاف ورزی پر اسلام میں کیا گناہ اور سزا ہے۔ مطلب پاکستان کے قانون کے خلاف ورزی پر اللہ ہم سے حساب کرے گا کہ نہیں؟
لائسنس کے بغیر ڈرائیورنگ کرنا، یا اپنی ذاتی گاڑی کو حکومتی ادارے سے پرمٹ لیے بغیر سواری کےلیے استعمال کر کے حاصل شدہ آمدنی کو اپنے استعمال میں لانا اگر چہ شرعاً جائز اور درست ہے، مگر حکومت کے وضع کردہ جائز قوانین کی خلاف ورزی کرنا شرعاً و قانونا ً قابل تعزیر جرم ہے، اس لیے قانونی تقاضوں کو پورا کیے بغیر مذکور طریقہ کا ر اختیار کرنے سے احتراز لازم ہے۔و اللہ أعلم بالصواب
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0