ایک ایپ ہے StreamKar، اس ایپ پر لائیو جاكر ماہانہ چالیس (۴۰) گھنٹے پورے کرنے ہوتے ہیں اور دیکھنے والے آپ کو تحفہ دیتے رہتے ہیں، جب تحفوں کی تعداد دو لاکھ ہوجاتی ہے، پھر آپ کوکمپنی سے رقم ملنی شروع ہوجاتی ہے، اگر تحفوں کی تعداد دس (۱۰) لاکھ ہوجاتی ہے تو کمپنی سولہ ہزار روپے دیتی ہے، اگر کسی کے پاس تحفے کم ہیں تو ایسے لوگ ہیں جو آپ کو دس لاکھ تحفے بارہ ہزار میں دیتے ہیں، کیا یہ سب ٹھیک ہے؟
مذکور ایپ پر لائیو آنے کے بعد اگر غیر شرعی امور کا ارتکاب نہ کرنا پڑتا ہو، مہینے میں چالیس گھنٹے لائیو آنے اور ناظرین کی طرف سے ایک مخصوص مقدار میں ٹوکن (تحفے) دینے کی وجہ سے اگر کمپنی کی طرف سے متعلقہ شخص کو کچھ رقم دی جاتی ہو، تو اس کو وصول کرنے اور اپنے استعمال میں لانے کی گنجائش ہے، البتہ لائیو آنے کے بعد اگر غیر شرعی اُمور کا ارتکاب کرنا پڑتا ہو، اور اسی وجہ سے لوگوں سے تحفے اور پھر اس کے نتیجے میں کمپنی سے رقم وصول کی جاتی ہو، تو ایسی صورت میں یہ تمام اُمور شرعاً ناجائز اور حرام ہوں گے اور ان جیسے اپلیکیشن میں عموماً شرعی قیود کا لحاظ نہیں رکھا جاتا، اس لئے اس سے اجتناب ہی کرنا چاہئے۔ واللہ اعلم بالصواب!
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0