کاروبار

بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

فتوی نمبر :
70316
| تاریخ :
2024-01-14
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

السلام علیکم ! امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے، میں یونیورسٹی کا اسٹوڈنٹ ہوں ، Binance پر ٹریدنگ(Trading) کرنا کیسا ہے؟ Binance ایک APP ہے، جہاں پر ڈيجیٹل کرنسی(Digital Currency) کی خرید و فروخت ہوتی ہے، کىا Binance پر Tradingکر سکتے ہیں ؟ يہ جائز ہے یا ناجائز ؟ اس سےآ گاہ کریں۔ بہت شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ بائنانس مختلف کرنسیوں کے تبادلہ کے لئے استعمال ہونے والا ایک پلیٹ فارم ہے ، جس پر بٹ کوائن سمیت کئی ورچول کرنسیوں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے ، جبکہ موجودہ ورچو ل کرنسیوں کی شرعی حیثیت اب تک غیر واضح اور غیر اطمینان بخش ہے ، بلکہ اسے محض ڈیوائس میں موجود ہونے کی حد تک ہی کرنسی خیال کیا جاتا ہے ، اور خارج میں اس کا کوئی حسی وجود نہیں نیز پاکستان سمیت کئی ممالک میں قانونی طور پر اس کو مبادلہ اور خرید و فروخت کے لئے استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی ، لہٰذا اب تک کی معلومات کے مطابق اس پلیٹ فارم کے ذریعے کسی بھی ورچول کرنسی کی خرید و فروخت اور کاروبار کرنے اور اس سے حاصل شدہ نفع کو اپنے استعمال میں لانے سے احتیاط لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَْ ( سورۃ المائدۃ: 90) ۔
و فی معالم التنزیل: ( ولا تأکلو امولاکم بینکم بالباطل ) أی بالحرام یعنی بالربا والقمار والغضب الخ ( سورۃ النساء ج 2 ص 1119 ط: دار طیبۃ ) ۔
وفی رد المحتار تحت( قولہ: لأنہ یصیر قماراً ) لأن القمار من القمر الذی یزداد تارۃ و ینقص اخری، و سمی القمار قماراً لأن کل واحد من القمارین ممن یجوز ان یذھب مالہ الی صاحبہ، و یجوز أن یستفید مال صاحبہ وھو حرام بالنص الخ ( فصل فی البیع ج 6 ص 403ط: سعید ) ۔
وفی الھندیۃ: و منھا فی المبیع وھو أن یکون موجوداً فلا ینعقد بیع المعدوم الخ ( کتاب البیوع ج 3 ص 1 ط: ماجدیۃ ) ۔ واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70316کی تصدیق کریں
0     3808
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات