کاروبار

تکافل اور انشورنس میں فرق

فتوی نمبر :
60433
| تاریخ :
2009-05-05
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

تکافل اور انشورنس میں فرق

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ! تکافل اور انشورنس کے بارے میں؟ مکمل معلومات اور فرق بتائیں ، اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

’’تکافل‘‘ جو قریب ہی انشورنس کے متبادل کے طور پر پیش کیا گیا ہے ، اس کی مکمل تفصیلات ہمارے علم میں نہیں ، اس لئے کوئی حتمی رائے نہیں دی جاسکتی جبکہ ’’انشورنس‘‘ حقیقت کے لحاظ سے ، ایک سودی کاروبار ہے ، جو بینک کے کاروبار کے مثل ہے ، دونوں میں جو فرق ہے وہ شکل کا ہے ، حقیقت کے لحاظ سے دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے ، حقیقت میں اگر فرق ہے تو صرف اتنا کہ اس میں ربٰوا کے ساتھ ’’غرر‘‘ بھی پایا جاتا ہے اور اس کی تفصیل یہ ہے کہ بیمہ کرانے والا ،کمپنی کو روپیہ قرض دیتا ہے اور کمپنی اس قرض رقم سے سودی کاروبار یا تجارت وغیرہ کرکے نفع حاصل کرتی ہے ، اور اس نفع سے بیمہ کرانے والے کو بھی کچھ رقم بطورِ سود ادا کرتی ہے ، جس کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ لوگ اس منفعت کے لالچ میں زیادہ سے زیادہ بیمہ کرائیں، بینک بھی یہی کرتے ہیں ، البتہ اس میں شرح سود مختلف حالات و شرائط کے اعتبار سے بدلتی رہتی ہے ، بینک میں عموماً ایسا نہیں ہوتا۔
’’انشورنس‘‘ اور ’’تکافل‘‘ کے درمیان فرق یہ ہے کہ ’’تکافل‘‘ وہ ایک امرِ مشروع ہے ، جس میں کسی قسم کا کوئی اشکال نہیں ہے ، وہ صرف تبرع اور بلا اجرت ، مفت عطیہ ہے ، وہ تعاون واحسان پر مبنی معاملہ ہے اور ’’انشورنس‘‘ ایک ناجائز عمل ہے۔
مزید ’’انشورنس‘‘ اور ’’تکافل‘‘ کے بارے میں مفصل ، مدلل ، مکمل معلومات چاہئے ، تو رسالہ ’’بیمۂ زندگی‘‘ مؤلفہ: مفتی محمد شفیع صاحبؒ ، ’’جدید فقہی مسائل‘‘ مؤلفہ : مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور ’’اسلام اور جدید معیشت و تجارت‘‘ مؤلفہ : مفتی محمد تقی عثمانی صاحب ، کسی بھی قریبی اسلامی کتب خانے سے حاصل کرکے مراجعت کرلی جائے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60433کی تصدیق کریں
0     2519
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات