رسم و رواج

میت پرنوحہ وگریہ زاری کرنا

فتوی نمبر :
33990
| تاریخ :
2018-04-18
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / رسم و رواج

میت پرنوحہ وگریہ زاری کرنا

جناب مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے گاؤں میں ایک رسم عرصہ دراز سے چلی آرہی ہے وہ یہ ہے کہ جب کوئی فوت ہوجاتا ہے تو اس کے بعد عورتیں اس میت والے گھر میں تین دن بعد اور پہلے جمعہ کی رات کو اور 20 دن بعد اور چالیس دن بعد اور پھر سال بعد اور جس دن قبر پختہ کی جاتی ہے سب دنوں میں رات کے وقت جمع ہوجاتی ہیں اور رونا دھونا کرتی ہیں اور مرد حضرات دعا کیلئے جمع ہوتے ہیں اور اس تیجہ، بیسواں اور چالیسواں کی رسم کو لوگ دین سمجھتے ہیں اور اس سے منع کرنے کو بُرا مانتے ہیں اور جو اس میں نہ آئے اس سے ناراض ہوجاتے ہیں۔
برائے کرم تفصیل سے اور وضاحت سے جواب دیں تاکہ لوگ س سے ستفادہ کرتے ہوئے اصل راہ پر آجائیں، اور عورتوں کے اجتماع کے بارےمیں بتائیں کہ اس کی دینی لحاظ سے کیا حیثیت ہے شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور طرزِ عمل کا قرونِ ثلاثہ مشہور لھا بالخیر (یعنی دورِ صحابہ وتابعین اور تبع تابعین) میں ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے بدعت ہے جن سے احتراز لازم ہے ان امور کی بجائے ورثاء میت اور دیگر احباب کو چاہیے کہ انفرادی طور پر نماز، روزہ، صدقہ ، درود اور تلاوت وغیرہ اعمال خیر انجام دیکر ان کا ثواب اموات کو بخش دیا کریں تو یہ جانبین کے لئے باعث خیر ہوگا اور یہی بہتر وافضل ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی المرقات: والمتابعة كما تكون فی الفعل تكون فی الترك ایضا فمن واطب علی فعل لم یفعله الشارع فھو متبدع. ص۹۵
وفی المشكوة: عن ابی سعید الخدریؓ لعن رسول الله ﷺ النائحة والمستمعة. رواه ابوداوود ص۱۵۰
وفی الدر: وتكره التعزیر ثانیا وعند القبر وعند باب الدار وفی الرد: لا ینبغی لم عزی مرة أن یعزی مرة أخرٰی. ویكره الجلوس علی باب الدار للتعزیة لانه عمل اھل الجاھلیة وقد نھی عنه الخ. ص ۲۴۱/۲.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الماجد حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 33990کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سنت و نفل نمازوں کے بعد اجتماعی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • ویلنٹائن ڈے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • میت پرنوحہ وگریہ زاری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • گود بھرائی کی رسم اور دورانِ حمل والدین کےلیے احتیاطی تدابیر

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • حرمین شریفین کے کبوتروں کو دانہ ڈالنے کیلۓ پیسے بھیجنا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 4
  • مزاروں پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • صدقے کے گوشت کو ، بچے کے سر کے گرد گھما کر ، کوّ وں کو کھلانا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • ختمِ قرآن و ختمِ بخاری کے موقع کی تقریبات

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • عید ا لمیت کی رسم کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • جنازہ کے ساتھ قبرستان تک قرآن کریم اور گندم لے کر جانا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • غیر شرعی اُمور پر مشتمل شادی میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • ایصالِ ثواب سے متعلق

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • دورانِ تعزیت ، تین دن تک ختمِ قرآن

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • لڑکی کو دیئے جانے والے سامان کی نمائش کرنا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • گود بھرائی کی رسم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • سالگرہ منانا اورعیدمبارکباد کہنے کاحکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • صفر و محرم میں شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • کسی کو یومِ پیدائش کی مبارک باد دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • برتھ ڈے منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • نومبر کے آخری جمعہ کو بلیک فرائی ڈے کے نام سے موسوم کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • سالگرہ منانا،اور اس میں ملنے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • برادری سے نکالے جانے کے ڈر سے غیر شرعی رسومات پر عمل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • کھانے سے پہلے یا بعد اجتماعی دعاء کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • میت سے کو دفن کرنے کے بعد چندہ اور دعا کی رسم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • مایوں میں پیلا رنگ پہننا کیساہے؟

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
Related Topics متعلقه موضوعات