مباحات

کیا مچھلی کا شکار جائز نہیں ؟

فتوی نمبر :
36116
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

کیا مچھلی کا شکار جائز نہیں ؟

جناب عرض یہ ہے کہ مچھلیوں کا شکار کرنا کیسا ہے؟ ہمارے ایک عزیز کہہ رہے تھے کہ بیٹا جب آپ مچھلی خرید سکتے ہو تو شکار پر نہیں جایا کرو !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مچھلی شکار کرنا مطلقاً مباح ہے اور جس طرح مچھلی خرید کر استعمال کرنا درست ہے، ایساہی اس کا شکار کرنا بھی درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مبسوط للسرخسی: اعلم بان الاصطیاد مباح فی الکتاب والسنة اما الکتاب فقوله تعالیٰ واذا حللتم فاصطادوا وادنیٰ درجات صفة الامر الاباحة (الیٰ قوله) والسنة قوله ﷺ الصید لمن اخذہ فعلیٰ ھذا بیان ان الاصطیاد مباح مشروع اھ(11/220)۔
وفی بدائع الصنائع: أما الأول فیباح اصطیاد مافی البحر والبر فما یحل اکله ومالایحل اکله غیر ان مایحل اکله یکون اصطیادہ للإنتفاع بلحمه اھ (5/61)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36116کی تصدیق کریں
0     916
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات