بچوں کے مسائل

طلاق کے بعداسقاط حمل اور بچے کی پرورش کا حکم

فتوی نمبر :
38390
| تاریخ :
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / بچوں کے مسائل

طلاق کے بعداسقاط حمل اور بچے کی پرورش کا حکم

اگر عورت حمل سے ہو اور اسے طلاق ہو جائے، تو کس مہینے تک اسقاط حمل جائز ہوتا ہے ؟ اگر اسقاط حمل نہ کرایا جائے ، تو پیدائش کے بعد بچہ کس کے پاس رہے گا ؟ کیا کچھ سال بعد بچہ شوہر کے حوالہ کرنا ضروری ہوتاہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بلا کسی عذر کے اسقاط حمل کر انا جائز نہیں، بلکہ گناہ ہے، جس سے احتراز لازم ہے، تاہم اگر کسی عذر مثلا بچوں کے درمیان مناسب وقفہ کی غرض سے یا ماں کی بیماری، کمزوری وغیرہ کی وجہ سے کسی مسلمان ماہر ڈاکٹرکی ہدایت کے مطابق چار ماہ سے پہلے اسقاط حمل کرایاجائے تو اسکی گنجائش ہے، مگر چارماہ کے بعد اسقاط حمل قتل نفس کے زمرے میں آنے کی وجہ سے ناجائز و حرام ہے، جس سے احتر از لازم ہے۔
جبکہ میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کی صورت میں بچہ کی عمر سات سال اور بچی کے بالغ ہونے (جس کی کم سے کم مدت نو سال ہے ) تک پرورش کی زیادہ حقدار ان بچوں کی ماں ہے، بشر طیکہ بچوں کی ماں ان کے کسی غیر ذی رحم محرم سے نکاح نہ کرے، یا اپنے اس حق سے دستبردار نہ ہو جائے ، ان عمروں کے بعد والد اپنے بچے کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: ويكره أن تسقى لإسقاط حملها ... وجاز لعذر حيث لا يتصور اھ (6/ 429)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله ويكره إلخ) أي مطلقا قبل التصور وبعده على ما اختاره في الخانية اھ (6/ 429)
و في الفتاوى الهندية: أحق الناس بحضانة الصغير حال قيام النكاح أو بعد الفرقة الأم إلا أن تكون مرتدة أو فاجرة غير مأمونة كذا في الكافي سواء لحقت المرتدة بدار الحرب أم لا فإن تابت فهي أحق به كذا في البحر الرائق وكذا لو كانت سارقة أو مغنية أو نائحة فلا حق لها هكذا في النهر الفائق ولا تجبر عليها في الصحيح لاحتمال عجزها اھ (1/ 541)
وفيها ايضا : والأم والجدة أحق بالغلام حتى يستغني وقدر بسبع سنين وقال القدوري حتى يأكل وحده ويشرب وحده ويستنجي وحده وقدره أبو بكر الرازي بتسع سنين والفتوى على الأول والأم والجدة أحق بالجارية حتى تحيض و في نوادر هشام عن محمد رحمه الله تعالى إذا بلغت حد الشهوة فالأب أحق وهذا صحيح هكذا في التبيين اھ (1/ 542)
وفيها ايضا : وإن لم يكن له أم تستحق الحضانة بأن كانت غير أهل للحضانة أو متزوجة بغير محرم أو ماتت فأم الأم أولى من كل واحدة اھ (1/ 541) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38390کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کے کان میں اذان و اقامت کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • نومولود کے کان میں اذان دینے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • داڑھی منڈے شخص کا بچہ کے کان میں اذان و اقامت کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • مخنث (Shemail) بچے کی پرورش وتربیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعد سنت اعمال

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • اولاد کو نیک سیرت بنانے کے لئے کیا تربیت کریں

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • پیدا ہوکر مر جانے والے بچے والدین کو جنت لے کر جائیں گے

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ کی ولادت کے بعدکان میں اذان دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • ناشزہ بیوی اور اپنے چھوٹے بچوں کے اخراجات کس کے ذمہ لازم ہونگے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ نہانے کے رسم اور اس میں ہونے والے بچہ اور ماں کو تحفہ تحائف دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود بچہ کے کان میں اذان کیوں دی جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی اولاد کو والد کی ملاقات سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • لڑکے اور لڑکی کے بالغ ہونے کی آخری حد

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچی کس عمر تک اپنے محرم کے ساتھ سو سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • علیحدگی ہوجانے کے بعد باپ کو بچوں سے نہ ملنے دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا نافرمان بیٹے کیساتھ رویہ کیسے ہونا چاہئیے اور کیا وہ اس سے قطعِ تعلق کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچوں کے نام رکھنے کے لئے "چھٹی "کے رسم کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • شوہر کے مطالبہ کے باوجود بیوی کا موانع حمل ادویات استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعداسقاط حمل اور بچے کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد بچہ کو والد سے ملنے نہ دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 1
  • اپنی بیٹی کے رشتے میں والدین(لڑکی کے دادا دادی) کا مداخلت کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود کو چھوڑ کر جانے والےوالد کے بچہ کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والد کا معذور بچہ کی دیکھ بھال اور ذمہ داری نہ اٹھانا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا اپنی اولاد کے ساتھ برا برتاؤ کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدہ کا بچوں کو مخلوط تعلیمی ماحول میں داخل کروانے پر اصرار کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات