مباحات

کیا عورتوں کیلئے قبرستان جانے کی گنجائش ہے؟

فتوی نمبر :
39299
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

کیا عورتوں کیلئے قبرستان جانے کی گنجائش ہے؟

کیا عورت قبرستان جاسکتی ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

خواتین کا قبرستان جانا اگر محرم کی معیت میں ہو اور وہاں جاکر کسی قسم کا شور وشغب اور جزع وفزع نہ کریں، ان کے آنے جانے اور قبرستان پہنچ کر کسی قسم کے فتنہ کا اندیشہ اور غیر محرم کے ساتھ اختلاط بھی نہ ہو، تو ایسی صورت میں پردۂ شرعی کوملحوظ رکھتے ہوئے کسی عزیز رشتہ دار کی قبر پر جانا، یا عبرت کیلئے عام مسلمانوں کے قبرستان جانے کی گنجائش اور اجازت ہے، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی المشکٰوة: عن ابن مسعود ان رسول اللہﷺ قال: کنت نهیتکم عن زیارة القبور فزوروها فانها تزهد فی الدنیا وتذکر الآخرة. اھ (۱۵۴)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39299کی تصدیق کریں
0     634
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات