السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !کیا سید کے بچوں کو غیرِ سید بیٹا کہہ کر بلا سکتا ہے؟ فتوی کیا ہے؟
عام طور پر عمر میں بڑے لوگ چھوٹوں کو شفقت ومحبت کی وجہ سے بیٹا کہہ کر پکارتے ہیں اور عرفِ عام میں اس کو برا بھی نہیں سمجھا جاتا، لہذا اگر کوئی غیر سید شخص کسی سید کے بچوں کو ازروئے شفقت ومحبت بیٹا کہہ کر بلائے ، تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔