انشورنس یا بیمہ پالیسی

اسٹیٹ لائف انشورنس میں ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
43710
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / انشورنس یا بیمہ پالیسی

اسٹیٹ لائف انشورنس میں ملازمت کا حکم

السلام علیکم
میرے 2 سوال ہیں ، میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی میں کام کرتا ہوں، ہمیں یہ بات بتائی گئی ہے کہ یہ وزارت تجارت کے تحت کام کرتی ہے، اور اس میں کوئی سود والا معاملہ نہیں ہے، جبکہ بینک کی جانب سے لی گئی انشورنس میں سود ہے، کیونکہ وہ وزارت فنانس کے تحت کام کرتے ہیں ، اسٹیٹ لائف PIA ، ریلوے، بلڈنگ کی خرید و فروخت یا رینٹ اور گورنمنٹ کے تحت چلنے والے کاموں میں انویسٹ کرتا ہے اور منافع کماتا ہے اور لوگوں میں ایک خاص مدت کے بعد تقسیم کر دیتا ہے، اس میں منافع فکس نہیں ہے، اگر ہو گا تو دے دیں گے تو نہیں ، جبکہ سودی نظام کے تحت منافع فکس ہوتا ہے جیسا کہ بینک میں فکس فیصد بتا دیا جاتا ہے کہ 10 سال بعد اتنا اور 15 یا 20 سال بعد اتنا اب کیا اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی میں نوکری کی جا سکتی ہے؟ اور انشورنس کرنا یا کسی کی کروانا ٹھیک ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اسٹیٹ لائف انشورنش کے پالیسی جوا اور قمار کی ایک قسم ہونے کے ساتھ سودی معاملہ بھی ہے جو کہ شرعاً جائز نہیں، اس لئے مذکور کمپنی میں ملازمت اختیار کرنا یا انشورنش کی کوئی پالیسی لینا خواہ وہ زندگی سے متعلق ہو یا دیگر اموال سے کہ اس سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر کسی پالیسی کو قانوناً لازم قرار دیا جائے اور اسے اختیار کیے بغیر کوئی چارہ کار نہ ہو تو ایسی پالیسی کو اپنانے کی شرعاً بھی گنجائش ہوگی ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وقار احمد زید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 43710کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انشورنس جائز ہے ؟کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انشورنس یا بیمہ پالیسی 7
  • میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • بیرون ملک میں کئے گئے انشورنس کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم - انشورنس کروانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 3
  • انشورنس کس بینک سے کروائیں - انشورنس اور تکافل میں فرق

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • میڈیکل انشورنس پالیسی کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس والی گاڑی کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی کا ملازمین کیلئے انشورنس پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی-فیکٹری کا ، اپنے ملازمین کیلۓ "صحت بیمہ پالیسی "لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پوسٹل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس کے معاملات دیکھنے کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کیا بیمہ پالیسی لینا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاک قطر تکافل میں فرق ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • گاڑی کی وقتاً فوقتاً مرمت کروانے کیلئے ممبر شپ خریدنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • دبئی میں حکومت کا ملازمین پر انشورنس لازم کرنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اسکی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • داؤد فیملی تکافل میں حصہ لینے کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • تکافل فیملی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات