کیٹکس کا پودا گھر میں لگا سکتے ہیں؟ یہ جہنمی پودا ہے؟
واضح ہوکہ کیٹکس ایک کانٹے دار سخت درخت ہوتا ہے، اکثر صحرا میں اگتا ہے، بہت سے جاندار اسے کھاتے بھی ہیں، جبکہ زقوم جس کا تذکرہ قرآن میں بھی آیا ہے کہ وہ جہنم کا درخت ہے، اور جہنم کی آگ سے ہی پیدا ہوگا، اور بڑھے گابھی، حدیث میں آتا ہے کہ اگر اس کا ایک قطرہ بھی دنیا پہ گر جائے تو دنیا کو تباہ کردے، لہذا اس زقوم کا مذکور کیٹکس کے درخت سے کوئی تعلق نہیں، کیٹکس کو گھر میں لگانا وغیرہ درست ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔
کما قال اللہ تعالٰی: إِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّومِ (43) طَعَامُ الْأَثِيمِ (44)سورۃ الدخان)۔
وفی سنن ابن ماجۃ: عن ابن عباس، قال: " قرأ رسول الله صلى الله عليه وسلم: {يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله حق تقاته ولا تموتن إلا وأنتم مسلمون} [آل عمران: 102] ، ولو أن قطرة من الزقوم قطرت في الأرض، لأفسدت على أهل الدنيا معيشتهم، فكيف بمن ليس له طعام غيره؟ " الحدیث (ج2 صـ1446 ط: دار احیاء الکتب العربیۃ)۔