مباحات

سرکاری باغ کے پھل کھانے کا حکم

فتوی نمبر :
45869
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

سرکاری باغ کے پھل کھانے کا حکم

سرکاری چمن میں لگےپھلوں کے کھانے کا کیا حکم ہے جائز یا نا جائز؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سرکاری اموال سے چونکہ اجتماعی مفاد وابستہ ہوتے ہیں، اس لئے کسی شخص کے لئے ان کو اپنی ذاتی مفاد میں استعمال کرناشرعاً جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے - لہذا صورتِ مسئولہ میں مجاز آفسران کی صراحۃً یا دلالۃً عام اجازت کے بغیر مذکور پھلوں کو توڑنا شرعاً جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: وإذا غرس شجرا في أرض موقوفة على الرباط ينظر إن كان الغارس ولي تعاهد هذه الأرض الموقوفة على الرباط فالشجر للوقف وإن لم يول ذلك فالشجرة له وله قلعها اھ (2/ 474) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وقاراحمد سلطان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 45869کی تصدیق کریں
0     507
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات