احکام عدت

دورانِ عدت شادی کرنا -داماد کے ساتھ حج پر جانا -شیئرز کا کاروبار کرنا

فتوی نمبر :
4684
| تاریخ :
2008-07-01
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

دورانِ عدت شادی کرنا -داماد کے ساتھ حج پر جانا -شیئرز کا کاروبار کرنا

(١) مطلقہ عورت عدت گزارے بغیر شادی کر سکتی ہے؟
(۲) پرانے علاقے جیسے کھار در، سنیچر لائن میں مالکان جائیداد، جائیدا د کو گڈول پر دیگر بڑی بڑی رقمیں وصول کرتے ہیں ،لینے والا جب اسکو کسی اور شخص کے ہاتھ بیچنا چاہے تو مالک سے رابطہ کرتا ہے مالک پھر مزید مطالبہ کرتا ہے-
(3) ایک بیوہ عورت جسکے بیٹے اور بیٹیاں بھی ہیں حج کیلئے جانا چاہتی ہے آیا وہ اپنی بیٹی اورداماد کیساتھ جاسکتی ہے؟
(4) شیئرز کا کاروبار قبضہ کیے بغیر حلال ہے ؟ اور یہی کاروبار مستقبل کی بنیاد پر صحیح ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1)اگر کسی عورت کو ایک یا دو طلاقیں رجعیہ یا با ئن ہوگئی ہوں تو وہ دوران عدت سابق شوہر کے علاوہ کسی دوسرے سے نکاح نہیں کر سکتی ، اور اگر اسکے علاوہ عورت کا حکم معلوم کرنا ہو تو اسکی مکمل وضاحت لکھ کر دوبارہ سوال کریں، ان شاء اللہ اسکا حکم بھی بیان کر دیا جا ئیگا۔
(2) یہ طریقہ کاروبار شرعاً درست نہیں اس سے احتراز لازم ہے۔
(3)مذکور عورت کا اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ حج کی ادائیگی کیلئے جانا شرعاً جائز ہے ۔
(4)شیرز کا کاروبار نہ مستقبل کی بنیاد پر صحیح ہے اور نہ قبضہ سے پہلے ، جبکہ شیئر پر اگر صرف حکمی قبضہ بھی ہو جائے، یعنی وہ ضمان (رسک /Risk) میں آجائے تو اسکے بعد اسکو آگے فروخت کرنا جائز ہے۔ البتہ احتیاط کا تقاضہ بہر صورت یہی ہے کہ جب تک مکمل قبضہ (ڈیلیوری - Delivery) نہ مل جائے اسوقت تک آگے فروخت نہ کیا جائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في البدائع: واما احكام العدة فمنها انه لا يجوز للاجنبی نكاح المعتدة لقوله تعالى ولا تعزموا عقدة النكاح حتى يبلغ الكتاب اجله (الی قولہ) ويجوز لصاحب العدة ان تتزوجها الخ (3/204)۔
وفی الدر المختار:وفي الأشباه لا يجوز الاعتياض عن الحقوق المجردة كحق الشفعة وعلى هذا لا يجوز الاعتياض عن الوظائف بالأوقاف، وفيها في آخر بحث تعارض العرف مع اللغة. المذهب عدم اعتبار العرف الخاص لكن أفتى كثير باعتبارهاوعليه فيفتى بجواز النزول عن الوظائف بمال اھ (4/518)۔
وفی الفتاوى الهندية :(ومنها المحرم للمرأة) شابة كانت أو عجوزا إذا كانت بينها وبين مكة مسيرة ثلاثة أيام هكذا في المحيط، وإن كان أقل من ذلك حجت بغير محرم كذا في البدائع والمحرم الزوج، ومن لا يجوز مناكحتها على التأبيد بقرابة أو رضاع أو مصاهرة كذا في الخلاصةاھ (1/218)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الوحید جمال عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 4684کی تصدیق کریں
0     360
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے کئی عرصہ الگ رہنے کی صورت میں طلاق کے بعد عدت لازم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
Related Topics متعلقه موضوعات