مباحات

کیابعد از ملازمت پینشن لینا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
48423
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

کیابعد از ملازمت پینشن لینا جائز ہے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ : بعد از ملازمت پینشن لینا جائز ہے؟ مثلاً: آرمی ایف سی، یا گیس وغیرہ کے محکموں کی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ بعد از ملازمت حکومت یا کسی بھی ادارے کی طرف سے ملازم یا اس کے قریبی رشتہ دار کو جو ماہانہ پینشن کی رقم دی جاتی ہے، چونکہ وہ رقم حکومت یا اس ادارے کی طرف سے شرعاً عطیہ اور تبرع ہوتی ہے، لہذا اس کا لینا بلا شبہ جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (وحكمها ثبوت الملك للموهوب له غير لازم) فله الرجوع والفسخ (وعدم صحة خيار الشرط فيها) فلو شرطه صحت إن اختارها قبل تفرقهما، وكذا لو أبرأه صح الإبراء، وبطل الشرط خلاصة اھ(5/688)
وفی بدائع الصنائع: اما اصل الحکم فھو ثبوت الملك للموھوب له فی الموھوب من غیر عوض لأن الهبة تملیك العین من غیر عوض فکان حکمھا ملك الموھوب من غیر عوض اھ (6/127)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 48423کی تصدیق کریں
0     586
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات