مباحات

مدرسہ میں موبائل چارج کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
50831
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

مدرسہ میں موبائل چارج کرنا کیسا ہے؟

مدرسے میں موبائل چارج کرنا کیسا ہے؟ اگر چارج کیا ہے تو کیا معاوضہ دینا پڑے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کسی مدرسے میں موبائل استعمال کرنے کی ممانعت نہ ہو تو یہ دلالۃً موبائل چارج کرنے کی اجازت شمار ہوگی،چنانچہ مدارس کے طلبہ جس طرح دیگر امور (استری،واشنگ مشین وغیرہ) کے لئے بجلی استعمال کرتے ہیں،اسی طرح موبائل چارج کے لئے بھی بجلی استعمال کرسکتے ہیں،اور مدرسے کو اس کا معاوضہ دینا بھی لازم نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: (ويبدأ من غلته بعمارته) ثم ما هو أقرب لعمارته كإمام مسجد ومدرس مدرسة يعطون بقدر كفايتهم ثم السراج والبساط كذلك إلى آخر المصالح وتمامه في البحر اھ(4/366)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 50831کی تصدیق کریں
1     996
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات