میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ہم محرم اور صفر کے مہینہ میں شادی کیوں نہیں طے کر سکتے؟
یہ دونوں مہینے عظمت اور کامیابی والے اور باعث برکت ہیں،ان مہینوں میں شادی کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، بلاشہ جائز اور درست ہے،البتہ بعض توہم پرست لوگ اس سے احتراز کرتے ہیں،جس کی شرعاً کوئی حیثیت نہیں۔
کما فی مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح : وعنه، قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم: " «لا عدوى ولا طيرة ولا هامة ولا صفر، وفر من المجذوم كما تفر من الأسد» . رواه البخاری. (7/ 2893)