مباحات

بغل اور زیر ناف بال کیسے صاف کئے جائیں؟

فتوی نمبر :
58485
| تاریخ :
2020-10-26
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

بغل اور زیر ناف بال کیسے صاف کئے جائیں؟

زیر ناف اور بغل کے بالوں کو کیسے صاف کیا جائے؟ اور کس چیز کا استعمال کیا جائے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مردوں کیلئے بغل اور زیر ناف بال صاف کرنے کیلئے استرے کا استعمال کرنا مستحب ہے،جبکہ عورت کو چاہئیے کہ وہ غیر ضروری بالوں کو صاف کرنےکیلئے کریم،پاؤڈر یا کیمیکل وغیرہ استعمال کرے،تاہم اگر کوئی مرد کریم،پاؤڈر یا کیمیکل یا عورت استرا استعمال کرے تو وہ بھی درست ہے۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58485کی تصدیق کریں
1     711
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات