رسالت و نبوت

غسل کرتے وقت ستر کا ڈھانپنا-وسیلہ کی حقیقت-شرک اور کفر کیا ہے

فتوی نمبر :
58849
| تاریخ :
طہارت و نجاست / طہارت / رسالت و نبوت

غسل کرتے وقت ستر کا ڈھانپنا-وسیلہ کی حقیقت-شرک اور کفر کیا ہے

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ان مسائل کے بارے میں کہ (۱) اگر ایک شخص ایک اللہ پر یقین رکھتا ہے تو وہ یقینی طور پر مسلمان ہے، لیکن اس تعیین کے ساتھ اگر وہ یہ مانتا ہے کہ اللہ نے کسی پیغمبر، ولی کو یہ اجازت دی ہے کہ اس سے کوئی مدد مانگ سکتا ہے، تو کیا وہ شخص مشرک ہوگا؟ اور کون کافر ہے اور کون غیر یقین والا؟ کیا مشرک کافر ہے؟
(۲) کیا اس امام کے پیچھے نماز ادا کی جاسکتی ہے جو یہ یقین رکھتا ہو کہ محمد ﷺ کو وسیلہ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے دعاؤں میں ،اور محمد ﷺ کے روضہ پر جب وہ جاتا ہے تو کہتا ہے ’’السلام علیکم محمدﷺ‘‘ تو اس کو بلاواسطہ جواب ملتا ہے، کیا یہ امام مشرک ہے یا کافر؟ اور وسیلہ کیا ہے؟
(۳) ایک شخص جب یہ یقین کرتا ہے کہ ایسا امام غلط ہے تو وہ اس کی امامت میں نماز ادا کرنے کے بجائے علیحدہ اور اکیلا ہی نماز ادا کرتا ہے، کیا وہ غلط ہے؟
(۴) کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کچھ صوفیاءِ کرام اور پیغمبر علیہ السلام جانتے اور دیکھتے ہیں جب ان سے دعا کی جائے مدد کی، تو وہ سنتے ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ کررہے ہیں، حالانکہ ان کا یقین ہے کہ اللہ ایک ہے، یہ کیا ہے؟
(۵) کیا نہاتے وقت جب ہم مکمل طور پر ننگے ہوتے ہیں تو وضو کرنا درست ہے؟ کیا نچلے ستر پر کپڑا ہونے کی اجازت ہے؟ کیا یہ ضروری ہے؟ نچلے ستر کے کپڑے سے کیا مراد ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(4-1) واضح ہو کہ اللہ تعالیٰ پر یقین لانے کا مطلب یہ ہے کہ اُس کی تمام صفاتِ کاملہ علم، سمع، بصر اور قدرت پر ایمان لائے اور ان صفات میں کسی دوسرے کو شریک نہ سمجھے، لہٰذا اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ پر بھی یقین رکھتا ہو اور ساتھ یہ عقیدہ بھی ہو کہ اللہ تعالیٰ نے کسی نبی ؑ یا ولیؒ کو بھی ایسے اختیارات دے رکھے ہیں جن کی وجہ سے وہ غائبانہ پکار سننے اور حاجت روائی کرنے کی قدرت رکھتے ہیں، نیز اللہ تعالیٰ کی صفت علم وغیرہ میں بھی کسی دوسرے کو حصہ دار سمجھتا ہو تو یہ کھلا ہوا شرک ہے، اس لئے کہ ہر جگہ سے پکار کو سننا اور پکارنے والے کی مدد کرنا وغیرہ صفات صرف اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہیں، اور کافر اس شخص کو کہتے ہیں جو دینِ اسلام کی بجائے کوئی دوسرا مذہب اختیار کرے یا صاف طور پر خدا اور رسول ؑ کا منکرہوجائے یا ضروریاتِ دین اور قطعی الثبوت والدّلالۃ احکام مثلاً نماز، روزہ، حج وغیرہ میں سے کسی حکم کا انکار کردے، نیز ہر مشرک بھی شرعاً کافر ہی ہوتا ہے۔
(3-2) دعا میں نبی کریم ﷺ کاوسیلہ دینا (بایں معنیٰ کہ اے اللہ! میں آپ ﷺ پر ایمان رکھتا ہوں اور اُن سے مجھے سچی محبت اور عقیدت ہے، اسی محبت اور عقیدت کے صدقے میری دعا قبول فرما) جائز بلکہ مستحسن ہے اور سلف صالحین سے بلا انکار ثابت ہے، اسی طرح روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے وقت آپ علیہ السلام کو مخاطب کرکے درود و سلام کہنا بھی جائز ہے کیونکہ قبر مبارک پر کہے گئے درود و سلام کو آپ علیہ السلام خود سنتے ہیں اور اس کا ثبوت حدیثِ صحیح سے ہے، البتہ بلا واسطہ جواب ملنے کا ذکر کسی حدیث سے ثابت نہیں لیکن اگر کسی کو کبھی جواب بھی سنائی دے تو اُس کی کرامت ہے جو شرعاً بعید بھی نہیں، لہٰذا مذکورہ عقائد کے حامل امام صاحب کے مسلمان ہونے میں شبہ کرنا جائز نہیں اور اس کی اقتدا میں نماز ادا کرنا بلاشبہ جائز ہے۔
(5) غسل کرتے وقت ستر کو کپڑے سے ڈھانپنا ضروری تو نہیں، البتہ بہتر ضرور ہے، لہٰذا نہاتے وقت وضو کرنا بھی جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اﷲ تعالٰی: أمّن یجیب المضطرّ اذا دعاہ ویکشف السّوء۔ الآیۃ (سورۃ النمل: آیت ۶۲)-
وقال تعالٰی: وإن یمسسک اﷲ بضُرّ فلا کاشف إلّا ہو۔ الآیۃ (سورۃ الانعام: آیت ۱۷)-
وفی سنن الترمذی: وإذا سألت فاسئل اﷲ وإذا استعنت فاستعن باﷲ۔ (ج۲، ص۷۸)-
وفی الدّر المختار: وإن أنکر بعض ما علم من الدّین ضرورۃ کفّر بہا۔ اھـ (ج۱، ص۵۶۱)-
وفی الدّر المختار: (و)کرہ قولہ (بحق رسلک وانبیائک واولیائک) (الٰی قولہ) لأنّہ لا حقّ للخلق علی الخالق تعالٰی۔
وفی ردّ المحتار: (قولہ لانّہ لاحقّ للخلق علی الخالق) قد یقال انّہ لاحقّ لہم وجوبًا علی اﷲ تعالٰی لکنّ اﷲ سبحانہ وتعالٰی جعل لہم حقًّا من فضلہ أو یراد بالحق الحرمۃ والعظمۃ فیکون من باب الوسیلۃ وقد قال تعالٰی: وابتغوا الیہ الوسیلۃ۔ وقد عدّ من آداب الدعاء التوسّل علی ما فی الحصن (الٰی قولہ) ویحتمل ان یراد بحقّہم علینا من وجوب الایمان بہم وتعظیمہم (الٰی قولہ) قال السبکی: یحسن التوسّل بالنبیّ إلٰی ربّہ ولم ینکرہ احدٌ من السّلف ولا الخلف إلّا ابن تیمیّۃ فابتدع مالم یقلہ عالمٌ قبلہ۔ اھـ (ج۶، ص۳۹۷)-
وفی الدّر المختار: وزیارۃ قبرہ مندوبۃ۔ وفی الردّ: وان یّاتی القبر الکریم فیسلّم ویدعوَ ویسأل اﷲ تعالٰی أن یوصلہ إلٰی اہلہ سالمًا ویقول غیر مودّع یا رسول اﷲ ویجتہد فی خروج الدمع فانّہ من امارات القبول۔ اھـ (ج۲، ص۶۲۸)-
وفی المشکوٰۃ: عن أبی ہریرۃؓ قال قال رسول اﷲ ﷺ: من صلّٰی علیَّ عند قبری سمعتہ ومن صلّی علیّ نائیًا أُبلغتہٗ رواہ البیہقی فی شعب الایمان۔ (ص۸۷)-

وفی الدّر: وآدابہ (ای الغسل) کآدابہ سوی استقبال القبلۃ لأنّہ یکون غالبًا مع کشف عورۃ۔
وفی الردّ: أقول او المراد الکراہۃ حال الکشف فقط کما أفادہ التعلیل السّابق، والظاہر من حالہ علیہ الصلوٰۃ والسلام أنّہ لا یغتسل بلا ساتر۔ (ج۱، ص۱۵۶)-واﷲ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58849کی تصدیق کریں
0     827
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انبیاء سے خطاء اجتہادی ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد تمام انسانیت امت رسول ہیں یا صرف مسلمان ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • دعوتِ دین اور اقامتِ دین میں فرق اور حضورؐ کی بعثت کا مقصد

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام کو باضابطہ نبوت چالیس سال کی عمر میں ملی

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • درست عقیدہ کے ساتھ ’’یامحمد‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 1
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانا بدعت ہے تو اس دن سیرت کے جلسے کرنا کیسے جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • حدیث اور وحی میں فرق نیز کیا نبی علیہ السلام کو غیب کا علم تھا؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • توہین رسالت کے بعد بھی فیس بُک کو استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • گستاخِ رسولؐ کی توبہ کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • کیا کفار بھی آپ علیہ السلام کے امتی ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام نور ہیں یا بشر؟ اور کیاآپ علیہ السلام اللہ کے نور سے پیدا شدہ ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • یہ کہناکہ حضورؐ لوگوں سے ، پرانے قصے سن کر بطورِ قرآن پیش کر تے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • غسل کرتے وقت ستر کا ڈھانپنا-وسیلہ کی حقیقت-شرک اور کفر کیا ہے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • امت کے اعمال کا حضور کے سامنے پیش کیے جانے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپﷺ کے لیے ’’حضور‘‘ کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • انبیاء علیہم الصلوۃ و السلام کی تعداد کی تعیین کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • بشریتِ رسولؐ کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • محفلِ میلاد میں حضورؐ کی آمد کا عقیدہ رکھنااور اس بناء پر کھڑا ہونا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات