پرفیوم کے استعمال کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟
آج کل چونکہ اکثر پرفیوم کے اندر انگور یا کھجور سے بنا ہوا الکحل نہیں ہوتا، بلکہ دیگر اشیاء مثلاً گندم، مکئی، جو، آلو، چاول یا پٹرول سے بنا ہوا الکحل ہوتا ہے، اس لۓ اس کو استعمال کرنے میں حرج نہیں۔
وفی تکملة فتح المهلم: وإن معظم الکحول اللتی تستعمل الیوم فی الادویة والعطور وغیرها لاتتخذ من العنب أو التمر وإنما تتخذ من الحبوب أو القشور أو البترول وغیرہ وحینئذ هناك فسحة فی الأخذ بقول ابی حنیفةؒ اھ (۳/۶۰۸)۔