مباحات

عورت کی داڑھی نکل آ ئی تو اس کا حکم-سینے کے بال کاٹنے کا حکم

فتوی نمبر :
60362
| تاریخ :
1998-12-19
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

عورت کی داڑھی نکل آ ئی تو اس کا حکم-سینے کے بال کاٹنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ان مسائل کے بارے میں کہ :
(۱) بعض عورتوں کی بھی داڑھی ہوا کرتی ہے ، اس داڑھی کے بال کاٹنا درست ہے یا نہیں؟
(۲) بعض افراد کے سینے پر عموماً بال ہوتے ہیں ، آیا سینے کے بالوں کو کاٹنا کیسا ہے؟ میں نے یہاں اکثر با شرع صاحبان کو دیکھا ہے جو کہ سینے کے بال کٹواتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) عورت کی داڑھی نکل آئے تو اس کو صاف کرنا گناہ نہیں بلکہ جائز اور مستحب ہے۔
(۲) سینے کے بال کاٹنے کی گنجائش ہے لیکن نہ کاٹنا بہتر اور افضل ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی الشامیۃ : ازالۃ الشعر من الوجہ حرام إلا إذا نبت للمرءۃ لحیۃ أو شوارب فلا تحرم ازالتہ بل تستحب۔(ج۶، ص۳۷۳)۔
و فی الہندیۃ : و لا ینتف انفہ لان ذٰلک یورث الاکلہ و فی حلق شعر الصدر و الظہر ترک الأدب۔ اھـ (ج۵، ص۳۵۸)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60362کی تصدیق کریں
0     1065
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات