کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنی ای میل شناخت ’’ حسبی اللہ ایٹ ہوٹ میل ڈاٹ کام‘‘ بنائی ہے۔ کیا یہ شرعی لحاظ سے درست ہے؟
مذکور نام سے ای میل ایڈریس بنانا جائز اور درست ہے۔
ففی الدر المختار: و قد كرهوا و الله أعلم و نحوه لإعلام ختم الدرس حين يقرراھ (6/ 431)۔
و فی حاشية ابن عابدين: تحت(قوله ونحوه) بالنصب عطفا على محل " الله أعلم " كأن يقول وصلى الله على محمد (قوله لإعلام ختم الدرس) أما إذا لم يكن إعلاما بانتهائه لا يكره، لأنه ذكر فيه و تفويض بخلاف الأول، فإنه استعمله آلة للإعلام ونحوه اھ(6/ 431)۔