جھوٹ اور فریب

سیدہ خاتون کی غیر سید شوہر سے اولاد کا اپنے کو سید کہنا -لکھنا

فتوی نمبر :
61090
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جھوٹ اور فریب

سیدہ خاتون کی غیر سید شوہر سے اولاد کا اپنے کو سید کہنا -لکھنا

السلام علیکم !
1- اگر ایک غیر سید لڑکے(ہاشمی قریشی یا اور کوئی بھی ذات) کا نکاح ایک سیدہ زادی لڑکی سے ہوجائے ، تو کیا ان لوگوں کی اولاد اپنے نام کے ساتھ ماں کی نسبت کو مدنظر رکھتے ہوئے ، سید یا سیدہ کا ٹائٹل لگاسکتی یا سکتاہے؟
2- اسی طرح اگرایک سید زادے لڑکے کانکاح غیرسیدلڑکی سے ہوجائے، تو اس کی اولاد باپ کی نسبت کو مدنظر رکھتے ہوئے ، اپنے نام کے ساتھ سید یا سیدہ کا ٹائٹل لگاسکتی کہ نہیں؟
فتویٰ شریعتِ اسلامی کی روشنی میں نام کے ساتھ سید اور سیدہ ٹائٹل لگانےکےبارےمیں کیا حکم دیتا ہے ؟ برائے مہربانی وضاحت فرمادیجیے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اولاد کا نسب اور سلسلہ والد کی طرف سے چلتاہے، اس لئے اگر کسی سیدہ خاتون کا نکاح غیر سید آدمی سے ہوجائے تو ان کی اولاد کا اپنے نام کے ساتھ سیدلکھنا درست نہیں، جبکہ اگر سید آدمی کا نکاح غیر سید ہ عورت سے ہوجائے تو اس کی اولاد کا اپنے آپ کو سید کہنا درست ہے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 61090کی تصدیق کریں
1     586
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ’’علی ولی اللہ‘‘ کا کلمہ میں اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی قوم یا قبیلے کے ساتھ جھوٹی نسبت جوڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • فری ہوم ڈیلیوری کا بول کر چیز کی قیمت رقم میں شامل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • نمازکی طرف دعوت دینے کیلئے جھوٹ کا سہارا لینا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • آنلائن ایپلیکیشنز کے ذریعہ آمدن حاصل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • بیٹے کا والد سے معافی نہ مانگنے کے باوجود والد کے معاف کرنے سے بیٹا گناہ سے بری ہوگا؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی سے بات کرتے ہوئے, بیٹی کا اپنے آپ کو اپنے باپ کی بہو ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • اسٹوڈنٹ لانے پر یونیورسٹی سے کمیشن لینا-یونیورسٹی کا امتحان لیے بغیر, فیس لے کر سند جاری کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • انٹرنیٹ سے کورس فری ڈاون لوڈکرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • ناجائز طریقہ سے کسی سے پیسے وصول کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • میاں بیوی کا رشتہ بچانے کیلئے جھوٹ بولنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • بیوی سے جھوٹ بولنا گناہ نہیں ہے؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی شخص کے شر سے دوسروں کو آگاہ کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانے کا حکم

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جھوٹا رینٹ اسٹمپ بنوا کر گورنمنٹ سے ہائر نگ وصول کر نا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • سیدہ خاتون کی غیر سید شوہر سے اولاد کا اپنے کو سید کہنا -لکھنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • یوٹیوب چینل پر کسی عالمِ دین کا درس سن کر, اسے استاد کہہ کر دوسروں اس کا درس پڑھانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا بیماری سے شفاء یابی کے بعد اس بیماری کا سسرال والوں کو بتانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا شوہر مرنےکے بعد قبر میں بیوی کا استقبال کرتاہے

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • رشتہ کیلئے دعاء خیر کرنےسے نکاح نہیں ہوتا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • Misrepresenting facts in CVا

    یونیکوڈ   انگلش   جھوٹ اور فریب 0
Related Topics متعلقه موضوعات