جھوٹ اور فریب

آنلائن ایپلیکیشنز کے ذریعہ آمدن حاصل کرنا

فتوی نمبر :
62283
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جھوٹ اور فریب

آنلائن ایپلیکیشنز کے ذریعہ آمدن حاصل کرنا

اسلام علیکم
محترم ایک ایپ ہے جس میں لوگ ڈالرمیں انوسمینٹ کرتے ہے اور وہ آپ کو 100 ڈالر انوسٹ کر کے آپ کو 3 سے 4 ڈالر ڈیلی کے دیتے ہے جتنا آپ انوسٹ کرتے ہے آس حساب سے ڈالر دیتے ہے۔اس میں کام یہ ہوتا ہے ڈیلی آپ کو 50 آڈر شرٹ بنین وغیرہ کی تصویر ہوتے ہے اس پر کلک کر کے آپ اسے بیجتے ہو اور آپ کو ڈیلی کی ڈالر مل جاتے ہو جب تک آڈر آپ نہیں کرتے تو آپ کو کچھ نہیں ملتا۔برائے مہربانی شرعی اصولوں کے مطابق اس انوسمنٹ کی کیا حیثیت ہے رہنمائی فرمائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

آج کل گوگل پلے اسٹور پر مختلف ناموں سے اس طرح اپلیکیشن موجود ہیں جس میں لوگوں سے انویسمنٹ کے نام پر سرمایہ وصول کیا جاتا ہے اور روزانہ یا ماہانہ بنیاد پر پر کشش منافع کا لالچ دے کر اچھے خاصے لوگ ان کے جال میں پھنس جاتے ہیں،حالانکہ عملاً اس رقم کے ذریعہ کوئی کاروبار نہیں کیا جاتا، بلکہ لوگوں کو مطمئن کرنے کے لئے یا تو انہیں کچھ اشتہارات (جو جائز اور ناجائز امور پر مشتمل ہوتے ہیں) دئیے جاتے ہیں،جس پر کلک کر کے انہیں اس کی اجرت دی جاتی ہے یا پھر مختلف آئن لائن اسٹور کے مختلف پروڈکٹ کی تصاویر دے کر جعلی طریقہ کار کے ذریعہ ان کی ریٹنگ بڑھانے کی خاطر اپنے آپ کو جھوٹا خریدار ظاہر کیا جاتا ہے حالانکہ در حقیقت ان اشیاء کی خرید و فروخت مقصود نہیں ہوتی،لہذا یہ پورا طرز عمل دھوکہ دہی اور جھوٹ پر مبنی فعل ہونے کے ساتھ جمع کردہ رقم کے ضائع ہونے کا سبب بھی ہے،اس لئے اس طرح کی آن لائن اپلیکیشن کے ذریعہ رقم جمع کرانا اور اس پر پرافٹ کے نام سے رقم حاصل کرنا بہر دو امور شرعاً جائز نہیں،اس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مسند الامام احمد بن حنبل:حدثنا وكيع قال: سمعت الأعمش قال: حدثت عن أبي أمامة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يطبع المؤمن على الخلال كلها إلا الخيانة والكذب(36/504،رقم الحدیث:22170)
وفی الصحیح البخاری:"حدثنا سفيان، عن الأعمش، عن عبد الله بن مرة، عن مسروق، عن عبد الله بن عمرو أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " أربع من كن فيه كان منافقا خالصا، ومن كانت فيه خصلة منهن كانت فيه خصلة من النفاق حتى يدعها: إذا اؤتمن خان، وإذا حدث كذب، وإذا عاهد غدر، وإذا خاصم فجر. تابعه شعبة، عن الأعمش."(1/16،رقم الحدیث:34)۔واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد طلحہ سرتاج عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 62283کی تصدیق کریں
0     668
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ’’علی ولی اللہ‘‘ کا کلمہ میں اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی قوم یا قبیلے کے ساتھ جھوٹی نسبت جوڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • فری ہوم ڈیلیوری کا بول کر چیز کی قیمت رقم میں شامل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • نمازکی طرف دعوت دینے کیلئے جھوٹ کا سہارا لینا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • آنلائن ایپلیکیشنز کے ذریعہ آمدن حاصل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • بیٹے کا والد سے معافی نہ مانگنے کے باوجود والد کے معاف کرنے سے بیٹا گناہ سے بری ہوگا؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی سے بات کرتے ہوئے, بیٹی کا اپنے آپ کو اپنے باپ کی بہو ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • اسٹوڈنٹ لانے پر یونیورسٹی سے کمیشن لینا-یونیورسٹی کا امتحان لیے بغیر, فیس لے کر سند جاری کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • انٹرنیٹ سے کورس فری ڈاون لوڈکرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • ناجائز طریقہ سے کسی سے پیسے وصول کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • میاں بیوی کا رشتہ بچانے کیلئے جھوٹ بولنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • بیوی سے جھوٹ بولنا گناہ نہیں ہے؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی شخص کے شر سے دوسروں کو آگاہ کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانے کا حکم

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جھوٹا رینٹ اسٹمپ بنوا کر گورنمنٹ سے ہائر نگ وصول کر نا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • سیدہ خاتون کی غیر سید شوہر سے اولاد کا اپنے کو سید کہنا -لکھنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • یوٹیوب چینل پر کسی عالمِ دین کا درس سن کر, اسے استاد کہہ کر دوسروں اس کا درس پڑھانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا بیماری سے شفاء یابی کے بعد اس بیماری کا سسرال والوں کو بتانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا شوہر مرنےکے بعد قبر میں بیوی کا استقبال کرتاہے

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • رشتہ کیلئے دعاء خیر کرنےسے نکاح نہیں ہوتا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • Misrepresenting facts in CVا

    یونیکوڈ   انگلش   جھوٹ اور فریب 0
Related Topics متعلقه موضوعات