جھوٹ اور فریب

میاں بیوی کا رشتہ بچانے کیلئے جھوٹ بولنا

فتوی نمبر :
77323
| تاریخ :
2024-08-11
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جھوٹ اور فریب

میاں بیوی کا رشتہ بچانے کیلئے جھوٹ بولنا

کیا میاں بیوی کے رشتے میں صلح کی صورت میں جھوٹ بولنا جائز ہے؟ جب بات طلاق کی نوبت تک آجائے، میرا سوال ہے اگر بیوی اس رشتے کو بچانے کے لیے جھوٹی قسم اٹھا لے قرآن کی تو کیا وہ گناہ گار ہوگی ؟ اور اگر وہ ایسا کرے کہ لوگ اس سے قسم اٹھوائیں پر وہ حال کی اٹھا لے اُسکی ماضی کی نیت نہ ہو تو کیا پھر بھی گناہ گار ہوگی؟مثال کے طور پرعورت نے اپنے رشتے کو بچانے کے لیے کوئی چیز اٹھا لی ہے وہ ہوگیا ماضی پر اُسکی نیت جھوٹ نہیں رشتے بچنا تھا، اور اب اُسکے شوہر کو پتا چلتا ہے کہ یہ چیز اُسکی بیوی نے کی ہے پر شوہر بھی ایک الزام کی صورت میں کہے اسکو بھی معلوم نہ ہو پر گھر والے زبردستی قرآن اٹھانے کا بولیں اب اگر بیوی اس نیت سے اٹھا لے کہ وہ چیز میرے پاس پہلے تھی اب نہیں تو کیا یہ قسم جھوٹی ہے یا سچی ؟عورت خود یہ بات مان رہی ہے کہ میں نے غلط نیت سے یہ کام نہیں کیا تھا بلکہ رشتے خراب نہ کرنے پر اس وجہ سے کیا تھا، کیوں کہ میاں بیوی میں پہلے ہی گھریلو جھگڑے چل رہے ہیں اور میں یہ رشتے ختم کرنا نہیں چاہتی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا سوال پوری طرح واضح نہیں تاہم بیوی کے لئے صریح جھوٹ بولنا اور جھوٹی قسم کھانا شرعاً جائز نہیں، اور اگر اس نے ایسا کرلیا ہو تو اس پر اسے توبہ واستغفار اور آئندہ کے لئے جھوٹ بولنے اور جھوٹی قسمیں کھانے سے اجتناب لازم ہے، تاہم میاں بیوی کے رشتے کو بچانے کے لئے ذو معنی الفاظ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم: حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ أُمَّهُ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ، وَكَانَتْ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ الْأُوَلِ، اللَّاتِي بَايَعْنَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَخْبَرَتْهُ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَقُولُ: «لَيْسَ الْكَذَّابُ الَّذِي يُصْلِحُ بَيْنَ النَّاسِ، وَيَقُولُ خَيْرًا وَيَنْمِي خَيْرًا» قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: وَلَمْ أَسْمَعْ يُرَخَّصُ فِي شَيْءٍ مِمَّا يَقُولُ النَّاسُ كَذِبٌ إِلَّا فِي ثَلَاثٍ: الْحَرْبُ، وَالْإِصْلَاحُ بَيْنَ النَّاسِ، وَحَدِيثُ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ وَحَدِيثُ الْمَرْأَةِ زَوْجَهَا (4/2011 بَابُ تَحْرِيمِ الْكَذِبِ وَبَيَانِ مَا يُبَاحُ مِنْهُ ط دار إحياء التراث العربي بيروت)۔
وفی الدرالمختار: الكذب مباح لإحياء حقه ودفع الظلم عن نفسه والمراد التعريض لأن عين الكذب حرام الخ (6/427 فصل فی البیع کتاب الحظر والاباحۃ ط سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77323کی تصدیق کریں
1     1352
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ’’علی ولی اللہ‘‘ کا کلمہ میں اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی قوم یا قبیلے کے ساتھ جھوٹی نسبت جوڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • فری ہوم ڈیلیوری کا بول کر چیز کی قیمت رقم میں شامل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • نمازکی طرف دعوت دینے کیلئے جھوٹ کا سہارا لینا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • آنلائن ایپلیکیشنز کے ذریعہ آمدن حاصل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • بیٹے کا والد سے معافی نہ مانگنے کے باوجود والد کے معاف کرنے سے بیٹا گناہ سے بری ہوگا؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی سے بات کرتے ہوئے, بیٹی کا اپنے آپ کو اپنے باپ کی بہو ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • اسٹوڈنٹ لانے پر یونیورسٹی سے کمیشن لینا-یونیورسٹی کا امتحان لیے بغیر, فیس لے کر سند جاری کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • انٹرنیٹ سے کورس فری ڈاون لوڈکرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • ناجائز طریقہ سے کسی سے پیسے وصول کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • میاں بیوی کا رشتہ بچانے کیلئے جھوٹ بولنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • بیوی سے جھوٹ بولنا گناہ نہیں ہے؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی شخص کے شر سے دوسروں کو آگاہ کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانے کا حکم

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جھوٹا رینٹ اسٹمپ بنوا کر گورنمنٹ سے ہائر نگ وصول کر نا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • سیدہ خاتون کی غیر سید شوہر سے اولاد کا اپنے کو سید کہنا -لکھنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • یوٹیوب چینل پر کسی عالمِ دین کا درس سن کر, اسے استاد کہہ کر دوسروں اس کا درس پڑھانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا بیماری سے شفاء یابی کے بعد اس بیماری کا سسرال والوں کو بتانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا شوہر مرنےکے بعد قبر میں بیوی کا استقبال کرتاہے

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • رشتہ کیلئے دعاء خیر کرنےسے نکاح نہیں ہوتا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • Misrepresenting facts in CVا

    یونیکوڈ   انگلش   جھوٹ اور فریب 0
Related Topics متعلقه موضوعات