قطر کی ایک کمپنی کو ایسے پلانٹ کے لئے بندے چاہیے جس پلانٹ پر میں نے کام نہیں کیا ہے، لیکن وہاں کی مشینیں مجھے چلانی آتی ہیں، کیونکہ اس سے ملتے جلتے پلانٹ کا میرا دس سال کا تجربہ ہے، اور اس کے بارے میں نے پڑھا تھا، اگر میں اپنے ریزیوم میں اس پلانٹ کو ظاہر کروں اور میرا انٹریو بھی کلیئر ہو جائے، اور وہ مجھے کام دیدے، تو کیا وہ روزگار میرے لئے حلال ہوگا؟ واضح رہے کہ میں نے سی وی میں ظاہر کیا ہے کہ میں مانگے گئے پلانٹ پر کام کر رہا ہوں، جبکہ میں نے اس پر ذاتی طور پر کام نہیں کیا ، صرف مجھے معلومات ہے، کہ اس پلانٹ میں کیا کام ہوتا ہے، مشینیں مجھے چلانا آتی ہے کیونکہ ہر پلانٹ پر ایک ہی طرح کی مشین ہوتی ہے۔
کسی بھی کمپنی میں ملازمت کے حصول کے لیے ان کی مقرر کردہ شرائط پر پورا اترنے کے لیے غلط بیانی سے کام لینا اور جھوٹ بولنا جائز نہیں ، اس لیے سائل کے لیے اپنی C.V میں اس خاص مشین کی مہارت درج کرنا جائز نہیں تھا، بلکہ اس غلط بیانی کی وجہ سے وہ جھوٹ اور دھوکہ دہی کا مرتکب ہوا ہے، جس پر اسے توبہ واستغفار اور آئندہ کے لئے اس طرز عمل سے اجتناب لازم ہے، تاہم اگر ان کاغذات اور انٹرویو کلیر ہونے کی صورت میں سائل کو یہ ملازمت مل جاتی ہے، اور سائل پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ کام سرانجام دیتا رہے تو اس پر ملنے والی تنخواہ شرعاً حرام نہ ہوگی۔
کما فی صحیح البخاری: عن عبد الله رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إن الصدق يهدي إلى البر، وإن البر يهدي إلى الجنة، وإن الرجل ليصدق حتى يكون صديقا. وإن الكذب يهدي إلى الفجور، وإن الفجور يهدي إلى النار، وإن الرجل ليكذب حتى يكتب عند الله كذابا»(8/25 المادۃ 6094 ط دار طوق النجاة)۔
کما فی بدائع الصنائع: أما الأول: فهو ثبوت الملك في المنفعة للمستأجر، وثبوت الملك في الأجرة المسماة للآجر؛ لأنها عقد معاوضة إذ هي بيع المنفعة، والبيع عقد معاوضة، فيقتضي ثبوت الملك في العوضين. الخ (4/201 فصل في حكم الإجارة کتاب الاجارۃ ط سعید)۔
بیٹے کا والد سے معافی نہ مانگنے کے باوجود والد کے معاف کرنے سے بیٹا گناہ سے بری ہوگا؟
یونیکوڈ جھوٹ اور فریب 0اسٹوڈنٹ لانے پر یونیورسٹی سے کمیشن لینا-یونیورسٹی کا امتحان لیے بغیر, فیس لے کر سند جاری کرنا
یونیکوڈ جھوٹ اور فریب 0کسی بات پر قسم کھانا، اورقسم کو لایعنی کلام(اگر میں جھوٹا ہوں تو دو باپ کی اولاد ہوں) پر منعقد کرنے کا حکم
یونیکوڈ جھوٹ اور فریب 0حتمی عمر معلوم نہ ہونے کی وجہ بچوں کی عمر اندازے سے کم لکھ دی جائے تو کیا یہ جائز ہوگا ؟
یونیکوڈ جھوٹ اور فریب 0یوٹیوب چینل پر کسی عالمِ دین کا درس سن کر, اسے استاد کہہ کر دوسروں اس کا درس پڑھانا
یونیکوڈ جھوٹ اور فریب 0