میں ایک جگہ پر کام کرتا ہوں،وہاں پر بہت امیر لوگ آتے ہیں،میری تنخواہ 22000 بہت کم ہے،کیا میں ان لوگوں سےزیادہ پیسے وصول کرسکتا ہوں ان کو دھوکے میں رکھ کر۔
اگر مذکور تنخواہ سائل کے لئے ناکافی ہو تو سائل کو چاہیے کہ مالکان سے اپنی تنخواہ کی بڑھوتری کی بات کرے اور مالکا ن کو بھی چاہیے کہ ملازمین کے لئے اتنی تنخواہ مقرر کریں کہ جس سے ضروریاتِ زندگی بآسانی پوری ہوسکیں، لیکن اس کے علاوہ لوگوں کو دھوکہ دے کر ان سے زیادہ پیسے وصول کرنا شرعاً بالکل بھی جائز نہیں، بلکہ ناجائز و حرام اور گناہ کبیرہ ہے، جس سے سائل کو بہرصورت اجتناب لازم ہے۔
کما فی صحیح مسلم: عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " أيها الناس، إن الله طيب لا يقبل إلا طيبا، وإن الله أمر المؤمنين بما أمر به المرسلين، فقال: (يا أيها الرسل كلوا من الطيبات واعملوا صالحا، إني بما تعملون عليم) وقال: يا أيها الذين آمنوا كلوا من طيبات ما رزقناكم)ثم ذكر الرجل يطيل السفر أشعث أغبر، يمد يديه إلى السماء، يا رب، يا رب، ومطعمه حرام، ومشربه حرام، وملبسه حرام، وغذي بالحرام، فأنى يستجاب لذلك؟ اھ (ج2، ص703، ط: دار احیاء التراث)۔
وفی صحیح مسلم:عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على صبرة طعام فأدخل يده فيها، فنالت أصابعه بللا فقال: ما هذا يا صاحب الطعام؟ قال أصابته السماء يا رسول الله، قال: "أفلا جعلته فوق الطعام كي يراه الناس، من غش فليس مني"(رقم الحدیث102،ج1،ص99،ط:دار إحياء التراث)۔
وفی رد المحتار تحت:(قوله دفعا للغرر) قال الباقاني،لأنه يؤدي إلى تغرير الآمر حيث اعتمد عليه الخ(کتاب الوکالۃ،ج5،ص518،ط:سعید)۔
وفی دررالحکام فی شرح مجلۃ الاحکام: لا يجوز لأحد أن يأخذ مال أحد بلا سبب شرعي(المادة97)۔
بیٹے کا والد سے معافی نہ مانگنے کے باوجود والد کے معاف کرنے سے بیٹا گناہ سے بری ہوگا؟
یونیکوڈ جھوٹ اور فریب 0اسٹوڈنٹ لانے پر یونیورسٹی سے کمیشن لینا-یونیورسٹی کا امتحان لیے بغیر, فیس لے کر سند جاری کرنا
یونیکوڈ جھوٹ اور فریب 0یوٹیوب چینل پر کسی عالمِ دین کا درس سن کر, اسے استاد کہہ کر دوسروں اس کا درس پڑھانا
یونیکوڈ جھوٹ اور فریب 0