جھوٹ اور فریب

کیا بیماری سے شفاء یابی کے بعد اس بیماری کا سسرال والوں کو بتانا ضروری ہے ؟

فتوی نمبر :
67552
| تاریخ :
2023-09-10
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جھوٹ اور فریب

کیا بیماری سے شفاء یابی کے بعد اس بیماری کا سسرال والوں کو بتانا ضروری ہے ؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ! بندہ طب کا طالب علم ہے ، اور تقریبا دو سال میں فارغِ تحصیل ہوگا ان شاء اللہ ، طب کے پہلے سال مجھ میں ایک بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کا تعلق ازدواجی زندگی سے تھا ، تقریبا 3 سال کیلئے علاج کیا اور الحمد للہ، اللہ نے شفا دے دی ، ڈاکٹر نے شادی کی اجازت دے دی ہے ، بظاہر کوئی مسئلہ نہیں ہے ، میں نے گھر والوں کو اس بیماری سے آگاہ نہیں کیا تھا ، اب میں نے نکاح کا پیغام بھیجا ہے ، کیا لڑکی والوں کو بتانا ضروری ہے ؟ اس کے بارے میں بہت فکر مند ہوں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر سائل مذکور بیماری کی تشخیص کے بعد علاج معالجہ کر کے اب بالکل بہتری محسوس کرتا ہو ، اور طبی لحاظ سے بھی کسی کمزوری کی بھی تشخیص نہ ہو رہی ہو تو اب رشتہ کرتے وقت سابقہ ختم شدہ بیماری کا اظہارکرنا شرعا ً لازم اور ضروری نہیں ، تا ہم اگر سائل کو اب بھی طبی لحاظ سے کسی کمزوری کا سامنا ہو تو نکاح سے قبل اس سلسلہ میں علاج معالجہ کر کےتسلی کر لینی چاہیئے، تاکہ بعد میں ازدواجی زندگی متأثر نہ ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : ( و ) یکون ( سنۃ ) مؤکدۃ فی الاصح فیأثم بترکہ و یثاب ان نوی تحصیناً و ولداً ( حال الاعتدال ) أی القدرۃ علی وطء و مھر و نفقۃ الخ ( کتاب النکاح ج 3 صـ 7 ط : سعید )
و فی رد المحتار : تحت ( قولہ أی القدرۃ علی وطء ) أی الاعتدال فی التوقان ان لا یکون بالمعنی المار فی الواجب و الفرض و ھو شدۃ الاشتیاق ، و أن لا یکون فی غایۃ الفتور کالعنین ( الی قولہ ) و فی البحر و المراد حالۃ القدرۃ علی وطء ، و المھر و النفقۃ مع عدم الخوف من الزنا و الجور و الترک الفرائض و السنن ، فاو لم یقدر علی واحد من الثلاثۃ أو خاف واحدا من الثلاثۃ أی الأخیرۃ فلیس معتدلا الخ ( کتاب النکاح ج 3 صـ 7 ط : سعید )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67552کی تصدیق کریں
0     705
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ’’علی ولی اللہ‘‘ کا کلمہ میں اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی قوم یا قبیلے کے ساتھ جھوٹی نسبت جوڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • فری ہوم ڈیلیوری کا بول کر چیز کی قیمت رقم میں شامل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • نمازکی طرف دعوت دینے کیلئے جھوٹ کا سہارا لینا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • آنلائن ایپلیکیشنز کے ذریعہ آمدن حاصل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • بیٹے کا والد سے معافی نہ مانگنے کے باوجود والد کے معاف کرنے سے بیٹا گناہ سے بری ہوگا؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی سے بات کرتے ہوئے, بیٹی کا اپنے آپ کو اپنے باپ کی بہو ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • اسٹوڈنٹ لانے پر یونیورسٹی سے کمیشن لینا-یونیورسٹی کا امتحان لیے بغیر, فیس لے کر سند جاری کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • انٹرنیٹ سے کورس فری ڈاون لوڈکرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • ناجائز طریقہ سے کسی سے پیسے وصول کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • میاں بیوی کا رشتہ بچانے کیلئے جھوٹ بولنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • بیوی سے جھوٹ بولنا گناہ نہیں ہے؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی شخص کے شر سے دوسروں کو آگاہ کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانے کا حکم

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جھوٹا رینٹ اسٹمپ بنوا کر گورنمنٹ سے ہائر نگ وصول کر نا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • سیدہ خاتون کی غیر سید شوہر سے اولاد کا اپنے کو سید کہنا -لکھنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • یوٹیوب چینل پر کسی عالمِ دین کا درس سن کر, اسے استاد کہہ کر دوسروں اس کا درس پڑھانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا بیماری سے شفاء یابی کے بعد اس بیماری کا سسرال والوں کو بتانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا شوہر مرنےکے بعد قبر میں بیوی کا استقبال کرتاہے

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • رشتہ کیلئے دعاء خیر کرنےسے نکاح نہیں ہوتا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • Misrepresenting facts in CVا

    یونیکوڈ   انگلش   جھوٹ اور فریب 0
Related Topics متعلقه موضوعات