جھوٹ اور فریب

فری ہوم ڈیلیوری کا بول کر چیز کی قیمت رقم میں شامل کرنا

فتوی نمبر :
74319
| تاریخ :
2024-07-04
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جھوٹ اور فریب

فری ہوم ڈیلیوری کا بول کر چیز کی قیمت رقم میں شامل کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارےمیں: بہت سارے حضرات جو آن لائن کاروبار کرتے ہیں وہ اپنے کسٹمرز کو متاثر کرنے کے لیے کہتے ہیں کہ ہم فری ہوم ڈیلیوری دیتے ہیں، حالانکہ سب جانتے ہیں کہ یہ فری ہوم ڈیلیوری نہیں ہوتی، بلکہ ڈیلیوری کے چارجز سمیت چیز کی قیمت بتائی جاتی ہے، ان کا کہنا یہ ہوتا ہے کہ ہم الگ سے چوں کہ ڈیلیوری چارجز وصول نہیں کرتے اس لیے ہم ان چارجز کو اس چیز کی اصل قیمت میں شامل کرکے لوگوں کو بتاتے ہیں، حالاں کہ وہی چیز اگر آف لائن فروخت کی جائے، جس میں ڈیلیوری چارجز نہیں ہوتے، تو اگر آن لائن والی قیمت پر ہی فروخت کریں تو قوی امکان ہے کہ لوگ قیمت مہنگی ہونے کی وجہ سے اس میں دل چسپی نہ لیں، اور اگر آن لائن سے کم قیمت پر فروخت کریں تو آن لائن میں فری ہوم ڈیلیوری کی بات غلط ثابت ہو جائے گی، تو اس تفصیل کی روشنی میں پوچھنا یہ ہے کہ آیا اس طرح فری ہوم ڈیلیوری کہہ کر لوگوں کو متوجہ کرنا صحیح ہے یا نہیں؟ کہیں یہ دھوکہ تو نہیں؟ اگر یہ صحیح نہیں ہے اور ڈیلیوری چارجز الگ سے وصول کرتے ہیں تو یہ چیز لوگوں کو متاثر کرنے اور اس چیز کی خریداری کی طرف انہیں راغب کرنے میں مشکل کا باعث ہوگی، پھر اس کا متبادل حل کیا ہونا چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

آنلائن کاروبار کرنے والے حضرات کا اپنے کسٹمر کو فری ہوم ڈیلیوری سروس فراہم کرنا، اور ڈیلیوری کے چارجز کو مستقل طور پر علیحدہ وصول کرنے کے بجائے اس تناسب سے فروخت کی جانے والی چیز کی قیمت میں اضافہ کرنا دھوکہ دہی نہیں، بلکہ بلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیۃ: ومنها في العقد وهو موافقة القبول للإيجاب بأن يقبل المشتري ما أوجبه البائع بما أوجبه فإن خالفه بأن قبل غير ما أوجبه أو بعض ما أوجبه أو بغير ما أوجبه أو ببعض ما أوجبه لم ينعقد إلا فيما إذا كان الإيجاب من المشتري فقبل البائع بأنقص من الثمن أو كان من البائع فقبل المشتري بأزيد انعقد فإن قبل البائع الزيادة في المجلس جازت، كذا في البحر الرائق الخ ج3 صـ2 کتاب البیوع الباب الاول ط: دار الفکر)۔
وفی الدرالختار: (فالإيجاب) هو: (ما يذكر أولا من كلام) أحد (المتعاقدين) والقبول ما يذكر ثانيا من الآخر سواء كإن بعت أو اشتريت الدال على التراضي) قيد به اقتداء بالآية وبيانا للبيع الشرعي الخ (ج4 صـ506-507 کتاب البیوع ط: سعید)۔
وفی رد المحتار: وفي الفتح: الإيجاب الإثبات لغة لأي شيء كان، والمراد هنا إثبات الفعل الخاص والدال على الرضا الواقع أولا سواء وقع من البائع أو من المشتري، كأن يبتدئ المشتري فيقول اشتريت منك هذا بألف، والقبول الفعل الثاني، وإلا فكل منهما إيجاب: أي إثبات فسمى الثاني بالقبول تمييزا له عن الإثبات الأول؛ ولأنه يقع قبولا ورضا بفعل الأول الخ (ج4 صـ506 کتاب البیوع ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74319کی تصدیق کریں
0     753
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ’’علی ولی اللہ‘‘ کا کلمہ میں اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی قوم یا قبیلے کے ساتھ جھوٹی نسبت جوڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • فری ہوم ڈیلیوری کا بول کر چیز کی قیمت رقم میں شامل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • نمازکی طرف دعوت دینے کیلئے جھوٹ کا سہارا لینا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • آنلائن ایپلیکیشنز کے ذریعہ آمدن حاصل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • بیٹے کا والد سے معافی نہ مانگنے کے باوجود والد کے معاف کرنے سے بیٹا گناہ سے بری ہوگا؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی سے بات کرتے ہوئے, بیٹی کا اپنے آپ کو اپنے باپ کی بہو ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • اسٹوڈنٹ لانے پر یونیورسٹی سے کمیشن لینا-یونیورسٹی کا امتحان لیے بغیر, فیس لے کر سند جاری کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • انٹرنیٹ سے کورس فری ڈاون لوڈکرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • ناجائز طریقہ سے کسی سے پیسے وصول کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • میاں بیوی کا رشتہ بچانے کیلئے جھوٹ بولنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • بیوی سے جھوٹ بولنا گناہ نہیں ہے؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی شخص کے شر سے دوسروں کو آگاہ کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانے کا حکم

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جھوٹا رینٹ اسٹمپ بنوا کر گورنمنٹ سے ہائر نگ وصول کر نا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • سیدہ خاتون کی غیر سید شوہر سے اولاد کا اپنے کو سید کہنا -لکھنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • یوٹیوب چینل پر کسی عالمِ دین کا درس سن کر, اسے استاد کہہ کر دوسروں اس کا درس پڑھانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا بیماری سے شفاء یابی کے بعد اس بیماری کا سسرال والوں کو بتانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا شوہر مرنےکے بعد قبر میں بیوی کا استقبال کرتاہے

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • رشتہ کیلئے دعاء خیر کرنےسے نکاح نہیں ہوتا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • Misrepresenting facts in CVا

    یونیکوڈ   انگلش   جھوٹ اور فریب 0
Related Topics متعلقه موضوعات