جھوٹ اور فریب

رشتہ کیلئے دعاء خیر کرنےسے نکاح نہیں ہوتا

فتوی نمبر :
77495
| تاریخ :
2024-08-18
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جھوٹ اور فریب

رشتہ کیلئے دعاء خیر کرنےسے نکاح نہیں ہوتا

السلام علیکم !مجھے ایک مسئلہ کے متعلق معلومات حاصل کرنی ہے ایک رسم کے متعلق معلومات حاصل کرنی ہے، دعا خیر جسے کہتے ہیں ،لڑکے اور لڑکی سے انکی رضامندی دریافت کرنے کے بعد دونوں خاندان کو ایک دعوت دی جاتی ہے جسمیں تمام لوگوں کو بتایا جاتا ہے کے لڑکی اور لڑکے کی رضامندی سے ان دونوں کا رشتہ طےپایا ہے، اور پھر ان کی زندگی کے لیے دعا کی جاتی ہے، کیا اس میں نکاح کے فرائض پورے ہو جاتے ہیں ؟کیایہ نکاح قرار پاتا ہے؟کیونکہ لڑکی کا ولی موجود ہوتا ہے، دونوں کی رضامندی کے گواہ بھی جمع ہو جاتے ہیں اور دعا بھی ہو جاتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نکاح منعقد ہونے کیلئے لڑکا ،لڑکی یا ان کی طرف سے متعین کردہ وکیلوں کاباقاعدہ طور پر دو گواہوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول کرنا ضروری ہے،لہذاسوال میں مذکور دعوتی مجلس میں اگرباقاعدہ لڑکا ،لڑکی یا ان کے مقرر کردہ وکیلوں کی طرف سے شرعی گواہوں کی موجود گی میں ایجاب وقبول نہ کیا جاتا ہو تو محض دعا کی رسم کو نکاح قرار نہیں دیا جاسکتا ،بلکہ اس کی حیثیت محض ایک وعدہ کی ہوگی،اور اس رسم کےبعد بھی مذکور لڑکا لڑکی ایک دوسرے کیلئےحسب سابق اجنبی رہیں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (وينعقد) متلبسا (بإيجاب) من أحدهما (وقبول) من الآخر (وضعا للمضي) لأن الماضي أدل على التحقيق (كزوجت) نفسي أو بنتي أو موكلتي منك الخ(ج3 ص9 ط:دار الفکر)۔
وفی بدائع الصنائع: وأما ركن النكاح فهو الإيجاب والقبول وذلك بألفاظ مخصوصة، أو ما يقوم مقام اللفظ، فيقع الكلام في هذا الفصل في أربعة مواضع أحدها: في بيان اللفظ الذي ينعقد النكاح به بحروفه الخ(ج2 ص229 ط:دار الکتب العلمیۃ)۔
وفی الھندیۃ: (ومنها) سماع الشاهدين كلامهما معا هكذا في فتح القدير فلا ينعقد بشهادة نائمين إذا لم يسمعا كلام العاقدين، كذا في فتاوى قاضي خان وتكلموا في الأصمين اللذين لا يسمعان والصحيح أنه لا ينعقد الخ(ج1 ص228 ط:دار الفکر)۔
وفی الدر المختار: وكذا أنا متزوجك أو جئتك خاطبا لعدم جريان المساومة في النكاح أو هل أعطيتنيها إن المجلس للنكاح، وإن للوعد فوعد؛ ولو قال لها يا عروسي فقالت لبيك انعقد على المذهب (فلا ينعقد) بقبول بالفعل كقبض مهر ولا بتعاط ولا بكتابة حاضر بل غائب بشرط إعلام الشهود بما في الكتاب ما لم يكن بلفظ الأمر فيتولى الطرفين فتح الخ(ج3 ص12 کتاب:النکاح، ط:دار الفکر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77495کی تصدیق کریں
0     1101
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ’’علی ولی اللہ‘‘ کا کلمہ میں اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی قوم یا قبیلے کے ساتھ جھوٹی نسبت جوڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • فری ہوم ڈیلیوری کا بول کر چیز کی قیمت رقم میں شامل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • نمازکی طرف دعوت دینے کیلئے جھوٹ کا سہارا لینا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • آنلائن ایپلیکیشنز کے ذریعہ آمدن حاصل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • بیٹے کا والد سے معافی نہ مانگنے کے باوجود والد کے معاف کرنے سے بیٹا گناہ سے بری ہوگا؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی سے بات کرتے ہوئے, بیٹی کا اپنے آپ کو اپنے باپ کی بہو ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • اسٹوڈنٹ لانے پر یونیورسٹی سے کمیشن لینا-یونیورسٹی کا امتحان لیے بغیر, فیس لے کر سند جاری کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • انٹرنیٹ سے کورس فری ڈاون لوڈکرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • ناجائز طریقہ سے کسی سے پیسے وصول کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • میاں بیوی کا رشتہ بچانے کیلئے جھوٹ بولنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • بیوی سے جھوٹ بولنا گناہ نہیں ہے؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی شخص کے شر سے دوسروں کو آگاہ کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانے کا حکم

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جھوٹا رینٹ اسٹمپ بنوا کر گورنمنٹ سے ہائر نگ وصول کر نا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • سیدہ خاتون کی غیر سید شوہر سے اولاد کا اپنے کو سید کہنا -لکھنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • یوٹیوب چینل پر کسی عالمِ دین کا درس سن کر, اسے استاد کہہ کر دوسروں اس کا درس پڑھانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا بیماری سے شفاء یابی کے بعد اس بیماری کا سسرال والوں کو بتانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا شوہر مرنےکے بعد قبر میں بیوی کا استقبال کرتاہے

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • رشتہ کیلئے دعاء خیر کرنےسے نکاح نہیں ہوتا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • Misrepresenting facts in CVا

    یونیکوڈ   انگلش   جھوٹ اور فریب 0
Related Topics متعلقه موضوعات