مباحات

عمرہ کیلئے جمع کی ہوئی رقم کسی اور کام میں خرچ کرنا

فتوی نمبر :
61560
| تاریخ :
2023-01-03
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

عمرہ کیلئے جمع کی ہوئی رقم کسی اور کام میں خرچ کرنا

سوال یہ ہے کہ ایک فرد نے عمرہ کے اخراجات کےلیئے کچھ رقم جمع کی۔ کیا عمرے کیلئے جمع کی گئی رقم وہ اپنے کسی ذاتی مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟
یا اسے کسی اور فی سبیل للہ کام میں خرچ کیا جاسکتا ہے ؟ یا اس سے صرف عمرہ ہی کیا جاسکتا ہے؟ جواب دے کر عبداللہ ماجور ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں! عمرہ پر جانے کی غرض سے جمع کی ہوئی رقم کسی اور کام میں خرچ کرنا شرعاً جائز اور درست ہے،اس میں کوئی حرج نہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 61560کی تصدیق کریں
0     1361
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات