معاشی اسکیمز

کینیڈا میں واقع ایک مالیاتی ادارے کے واسطے سے مکان خریدنے کے معاملے کا حکم

فتوی نمبر :
61830
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

کینیڈا میں واقع ایک مالیاتی ادارے کے واسطے سے مکان خریدنے کے معاملے کا حکم

السلام علیکم !
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے، میں کینڈا میں رہتا ہوں ،اور یہاں گھر خریدنے ناکا منصوبہ بنارہاہوں، میرے لئے یہ نا ممکن ہے کہ میں نقداً گھر خریدوں ، ہمارے شہر میں فقط ایک ہی اسلامی بینک ہے، جو گروی رکھنے کا مطالبہ کر رہی ہے، میں ایسے طریقہ سے منسلک ہوا ہوں، جسے یہاں گروی رکھنا کہا جاتا ہے ، اس طریقہ کو میرے امریکہ اور کینڈا کے نائب نے منظور کیا ہے، برائے مہربانی آپ مذکور معاملہ پر نظر ثانی کریں اور مجھے بتائیں کہ ان کے ساتھ چلنا اچھا ہے، یا یہاں کوئی ایسی شرط ہے، جو شریعت کے خلاف ہے، جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مار گیج کے ذریعہ حصول مکان کی صورت میں بھی اگر سودی معاملہ کرنا پڑتا ہو تو یہ بلاشبہ ناجائز ہے، جس سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر کوئی ادارہ یا بینک وغیرہ مطلوبہ مکان کی باضابطہ نقد خریداری کر کے اس پر اپنا مالکانہ قبضہ بھی کرے ،اور اس کے بعد اپنا نفع رکھ کر ادھار معاملہ کے ذریعے کسٹمر کو قسطوں پر بیچ دے ،اور اس طرح قسطوں کے معاملے میں ابتداء ہی یہ طے کر لیا جائے کہ یہ ادھار اور قسطوں کا معاملہ ہو گا، اس میں کل اتنی قسطیں ہوں گی، اور ہر قسط کی مالیت یہ ہو گی، جبکہ اس کے علاوہ کوئی چار جز بھی وصول نہ کیے جاتے ہوں ،تو اس طرح کا معاملہ جائز اور درست ہو گا، اور اس طرح کسٹمر اپنے ذاتی مکان کا مالک بھی بن جائے گا، لہذا اس طریقہ کار کے مطابق سائل کسی بھی بینک سے خریداری کا معاملہ کر سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال اللہ تعالیٰ: ﴿وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (البقرة: 275)۔
وفي الدر المختار: وفي الخلاصة القرض بالشرط حرام والشرط لغو بأن يقرض على أن يكتب به إلى بلد كذا ليوفي دينه. وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن. (5/ 166)۔
وفي حاشية ابن عابدين: وعن عبد الله بن محمد بن أسلم السمرقندي، وكان من كبار علماء سمرقند إنه لا يحل له أن ينتفع بشيء منه بوجه من الوجوه وإن أذن له الراهن، لأنه أذن له في الربا لأنه يستوفي دينه كاملا فتبقى له المنفعة فضلا، فتكون ربا وهذا أمر عظيم اھ (5/ 166)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شمس الدین لکھمیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 61830کی تصدیق کریں
0     523
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات