مباحات

بچے کو حافظ بنانے کا ارادہ ترک کرنا

فتوی نمبر :
63244
| تاریخ :
2023-03-27
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

بچے کو حافظ بنانے کا ارادہ ترک کرنا

ایک شخص نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو قرآن کریم حفظ کراؤنگا , اس مقصد کےلئے بچے کو اسلامی اسکول میں داخل کر وادیا , مگربعد میں حفظ کروانے کا ارادہ بدل لیا کہ بچہ حفظ کرسکے گا یا نہیں , اب پوچھنا یہ تھا کہ کیا ایسا ارادہ کرکے پورا نہ کرنے پر گناہ ہوگا ؟ اور اس کا کفارہ کیا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بچہ کو حافظ بنانے کا ارادہ کیا ہو اور اب ارادہ بدل گیا ہو تو اس سے مذکور شخص پر کوئی گناہ یا کفارہ لازم نہیں ہے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 63244کی تصدیق کریں
0     628
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات