مباحات

کسی کا اپنی مطلقہ بیوی کی مدد کرنا

فتوی نمبر :
64658
| تاریخ :
2023-05-20
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

کسی کا اپنی مطلقہ بیوی کی مدد کرنا

میرے شوہر نے اک عورت سے حلالہ کیا تھا پھر اس نے پہلے شوہر سے رجوع کرلیا تھا , پھر پہلا شوہر مر گیا اور وہ عورت اب بھی دوبار پہلے شوہر کے مرنے کے بعد میرے شوہر کی بیوی ظاہر کر رہی ہے اپنے آپ کو , جبکہ اسکی کفالت اب بھی میرے شوہر ہی کر رہے ہیں, میرے شوہر کے اس سے کوئی جسمانی تعلقات نہیں ہیں, کیا اس کی مدد کرنا جائز ہے؟ اور کیا وہ اب بھی میرے شوہر کی بیوی کہلائے گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور بیوہ خاتون کا اپنے آپ کو سائلہ کے شوہر کی بیوی ظاہر کرنا شرعاً درست نہیں , جس سے اجتناب لازم ہے ، جبکہ سائلہ کے شوہر کا مذکور خاتون کی مدد کرنےسے کسی قسم کے فتنہ اور گناہ میں مبتلاء ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو اس کی مدد کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں،البتہ اس میں بھی بہتر ہےکہ سائلہ کا شوہر براہ راست اسکی مدد کرنے کے بجائے سائلہ یا کسی اور آدمی کو واسطہ بناکر اسکی مدد کرے تاکہ گناہ وغیرہ سے بچ سکے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64658کی تصدیق کریں
0     603
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات