مباحات

کیا کسی اجنبی کے سامنے گوشت اور مچھلیاں دھونا ممنوع ہے ؟

فتوی نمبر :
64969
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

کیا کسی اجنبی کے سامنے گوشت اور مچھلیاں دھونا ممنوع ہے ؟

اگر ہم گھر میں مچھلی یا گوشت دھوتے ہے تو بعض لوگوں کا عقیدہ ہے کہ کوئی اجنبی انسان کے سامنے مچھلی یا گوشت نہ دھوے کیونکہ اگرکسی نہ دیکھا تو اسکو نہ دکھاے ورنہ آپ کو الٹی وغیرہ ہونگی کیا ایسا کرنا صحیح ہے آپ حضرات رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بات کی شرعاً کوئی اصل اور حقیقت نہیں،لہذا اس طرح کے خیالات رکھنے سے بچنے کا اہتمام کرنا چاہیے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64969کی تصدیق کریں
0     582
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات